Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 7 · Chapter 73

رات کی نماز ( تہجد ) کے متعلق کتاب

صبح کی دوسنتوں کا بیان

5 hadiths in this chapter

282

Muwatta Imam Malik #282

Sahih

[282] حَدَّثَنِیْ یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ حَفْصَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ أَخْبَرَتْہُ،أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ کَانَ إِذَا سَکَتَ الْمُؤَذِّنُ، عَنِ الأَذَانِ لِصَلَاۃِ الصُّبْحِ، صَلَّی رَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ تُقَامَ الصَّلَاۃُ.

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ ( کا یہ معمول تھا کہ ) جب موذِّن نماز فجر کی اذان سے خاموش ہوتا تو نماز ( کی جماعت ) کھڑی ہونے سے قبل آپ ﷺ دو ہلکی سی رکعتیں پڑھا کرتے تھے ۔

283

Muwatta Imam Malik #283

Sahih

[283] وَحَدَّثَنِیْ مَالِکٌ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ: أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ قَالَتْ: إِنْ کَانَ رَسُولُ اللّٰہ ﷺ لَیُخَفِّفُ رَکْعَتَی الْفَجْرِ، حَتَّی إنِّی لأَ قُولُ : أَقَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ أَمْ لَا.

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ فجر کی دو سنتوں کو ( بہت ) ہلکا ( اور تخفیف سے ) پڑھتے تھے ، یہاں تک کہ بے شک میں ( دل میں ) کہتی کہ کیا آپ ﷺ نے سورئہ فاتحہ بھی پڑھی ہے یا نہیں ۔

284

Muwatta Imam Malik #284

Sahih

[284] وَحَدَّثَنِیْ عَنْ مَالِکٍ، عَنْ شَرِیْکِ ابْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ نَمِرٍ، عَنْ أبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّہُ قَالَ : سَمِعَ قَوْمٌ الإِقَامَۃَ، فَقَامُوا یُصَلُّونَ، فَخَرَجَ عَلَیْہِمْ رَسُولُ اللّٰہ ﷺ فَقَالَ : أَصَلَاتَانِ مَعاً أَصَلَاتَانِ مَعاً ؟ وَذَلِکَ فِی صَلَاۃِ الصُّبْحِ، فِی الرَّکْعَتَیْنِ اللَّتَیْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابوسلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے اقامت ( کی آواز ) سنی تو وہ کھڑے ہو کر نماز ( یعنی فجر کی دو سنتیں ) پڑھنے لگے ، پھر رسول اللہ ﷺ ( حجرئہ مبارک سے ) باہر نکلے اور ان کے پاس آئے تو فرمایا :’’ کیا ایک ساتھ دو نمازیں ؟ کیا ایک ساتھ دو نمازیں ؟‘‘ اور یہ واقعہ صبح کی نماز میں اُن دو رکعتوں کے متعلق پیش آیا جو صبح کی نماز سے پہلے پڑھی جاتی ہیں ۔

285

Muwatta Imam Malik #285

Sahih

[285] وَحَدَّثَنِیْ عَنْ مَالِکٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عُمَرَ فَاتَتْہُ رَکْعَتَا الْفَجْرِ، فَقَضَاہُمَا بَعْدَ أَنْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی فجر کی دو سنتیں رہ گئیں تو انھوں نے سورج طلوع ہونے کے بعد ان کی قضائی دی ۔

286

Muwatta Imam Malik #286

Sahih

[286] وَحَدَّثَنِیْ عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّہُ صَنَعَ مِثْلَ الَّذِی صَنَعَ ابْنُ عُمَرَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے بھی اُسی طرح کیا جس طرح حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کیا تھا ۔