Muwatta Imam Malik #276
[276] وَحَدَّثَنِیْ یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیْمِ بْنِ أَبِی الْمُخَارِقِ الْبَصَرَِیِّ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عَبَّاسٍ رَقَدَ، ثُمَّ اسْتَیْقَظَ فَقَالَ لِخَادِمِہِ : انْظُرْ مَا صَنَعَ النَّاسُ. وَہُوَ یَوْمَئِذٍ قَدْ ذَہَبَ بَصَرُہُ، فَذَہَبَ الْخَادِمُ، ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ : قَدِ انْصَرَفَ النَّاسُ مِنَ الصُّبْحِ، فَقَامَ عَبْدُ اللّٰہ بْنُ عَبَّاسٍ فَأَوْتَرَ، ثُمَّ صَلَّی الصُّبْحَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
سعید بن جبیر رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سو گئے ، پھر وہ بیدار ہوئے تو انھوں نے اپنے خادم سے کہا کہ دیکھو ، لوگوں نے کیا کیا ہے ، ان دنوں اُن کی نظر ختم ہو چکی تھی ، چنانچہ خادم گیا ، پھر واپس آ کر کہنے لگا کہ لوگ تو صبح کی نماز سے ( بھی ) فارغ ہو چکے ہیں ، ( یہ سن کر ) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کھڑے ہوئے ، ( پہلے ) وتر پڑھا ، پھر صبح کی نماز ادا کی ۔