Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 7 · Chapter 71

رات کی نماز ( تہجد ) کے متعلق کتاب

وتر کے حکم کا بیان

10 hadiths in this chapter

266

Muwatta Imam Malik #266

Sahih

[266] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلاً، سَأَلَ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاۃِ اللَّیْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: صَلَاۃُ اللَّیْلِ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خَشِیَ أَحَدُکُمُ الصُّبْحَ صَلَّی رَکْعَۃً وَاحِدَۃً تُوتِرُ لَہُ مَا قَدْ صَلَّی۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے رات کی نماز کے متعلق سوال کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ رات کی نماز دو ، دو رکعتیں ہیں ، پھر جب تم میں سے کوئی صبح ( کے طلوع ہو جانے ) سے ڈرے تو ایک رکعت پڑھ لے ، وہ ایک رکعت اس پوری نماز کو طاق بنا دے گی جو وہ پڑھ چکا تھا ۔‘‘

267

Muwatta Imam Malik #267

Sahih

[267] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ، عَنِ ابْنِ مُحَیْرِیزٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِی کِنَانَۃَ یُدْعَی الْمُخْدَجِیَّ سَمِعَ رَجُلاً، بِالشَّامِ یُکَنَّی أَبَا مُحَمَّدٍ یَقُولُ إِنَّ الْوِتْرَ وَاجِبٌ ۔ فَقَالَ الْمُخْدَجِیُّ فَرُحْتُ إِلَی عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ فَاعْتَرَضْتُ لَہُ وَہُوَ رَائِحٌ إِلَی الْمَسْجِدِ فَأَخْبَرْتُہُ بِالَّذِی قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ فَقَالَ عُبَادَۃُ کَذَبَ أَبُو مُحَمَّدٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: خَمْسُ صَلَوَاتٍ کَتَبَہُنَّ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی الْعِبَادِ فَمَنْ جَائَ بِہِنَّ لَمْ یُضَیِّعْ مِنْہُنَّ شَیْئًا اسْتِخْفَافًا بِحَقِّہِنَّ کَانَ لَہُ عِنْدَ اللّٰہ عَہْدٌ أَنْ یُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ وَمَنْ لَمْ یَأْتِ بِہِنَّ فَلَیْسَ لَہُ عِنْدَ اللّٰہ عَہْدٌ إِنْ شَائَ عَذَّبَہُ وَإِنْ شَائَ أَدْخَلَہُ الْجَنَّۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

( عبداللہ ) بن محیریز رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص جنھیں مخدجیّ کہا جاتا تھا ، نے ملک شام میں ایک شخص کو جنھیں ابومحمد کی کنیت سے پکارا جاتا تھا ( اور وہ ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ تھے ) ، یہ کہتے ہوئے سنا کہ بے شک وتر واجب ہے ، مُخْدَجِیّ کہتے ہیں کہ میں حضرت عُبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے پاس گیا ، میں اُس وقت اُن کے سامنے آیا جب وہ مسجد کی طرف جا رہے تھے ، میں نے انھیں ابومحمد رحمہ اللہ کے قول کی خبر دی تو حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ ابو محمد جھوٹ کہتے ہیں ، ( وتر واجب نہیں ہے ) میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا :’’ وہ پانچ نمازیں ہیں جنھیں اللہ نے اپنے بندوں پر فرض کیا ہے ، تو جو شخص ان کو اس طرح ( ادا کرے گا اور اللہ کے ہاں ) لے کر آئے گا کہ اس نے ان کے حق کو ہلکا سمجھ کر اُن میں سے کسی کو بھی ضائع نہ کیا ہو گا تو اللہ کے ہاں اس کے لیے یہ عہد ( لکھ دیا جاتا ) ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے گا اور جو شخص انھیں نہ لائے گا اُس کا اللہ کے ہاں کوئی عہد نہ ہو گا ، وہ چاہے تو اُسے عذاب میں مبتلا کر دے گا اور اگر چاہے تو اُسے جنت میں داخل کر دے گا ۔‘‘

268

Muwatta Imam Malik #268

Sahih

[268] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی بَکْرِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَسَارٍ، قَالَ کُنْتُ أَسِیرُ مَعَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ بِطَرِیقِ مَکَّۃَ - قَالَ سَعِیدٌ - فَلَمَّا خَشِیتُ الصُّبْحَ نَزَلْتُ فَأَوْتَرْتُ ثُمَّ أَدْرَکْتُہُ فَقَالَ لِی عَبْدُ اللّٰہ بْنُ عُمَرَ أَیْنَ کُنْتَ فَقُلْتُ لَہُ خَشِیتُ الصُّبْحَ فَنَزَلْتُ فَأَوْتَرْتُ ۔ فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہ أَلَیْسَ لَکَ فِی رَسُولِ اللّٰہ أُسْوَۃٌ ۔ فَقُلْتُ بَلَی وَاللّٰہ ۔ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُوتِرُ عَلَی الْبَعِیرِ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں مکہ کے راستے میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ سفر کر رہا تھا ( پھر سواری پر ہی نوافل پڑھتا رہا ، ) پھر میں نے سواری سے اتر کر وتر پڑھا پھر اُن کے ساتھ آ ملا ، تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مجھ سے پوچھنے لگے کہ تم کہاں تھے ؟ میں نے ان سے کہا کہ مجھے صبح کا اندیشہ ہوا تھا تو میں نیچے اُترا اور وتر ادا کر لیا ، تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمانے لگے : کیا تمھارے لیے رسول اللہ ﷺ میں بہترین نمونہ نہیں ہے ؟ میں نے کہا کہ کیوں نہیں ، اللہ کی قسم ! ( آپ ﷺ ہی تو بہترین نمونہ ہیں ) تو انھوں نے کہا یقیناً رسول اللہ ﷺ اونٹ پر وتر پڑھ لیا کرتے تھے ۔

269

Muwatta Imam Malik #269

Sahih

[269] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَنَّہُ قَالَ کَانَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقُ إِذَا أَرَادَ أَنْ یَأْتِیَ، فِرَاشَہُ أَوْتَرَ وَکَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ یُوتِرُ آخِرَ اللَّیْلِ قَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ فَأَمَّا أَنَا فَإِذَا جِئْتُ فِرَاشِی أَوْتَرْتُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب ( سونے کے لیے ) بستر پر آنے کا ارادہ کرتے تو ( سونے سے پہلے ) وتر پڑھ لیتے ، اور ( جبکہ ) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رات کے آخر میں وتر پڑھتے تھے ، سعید بن مسیب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ رہا میں ، تو جب میں اپنے بستر کی طرف آنے لگتا ہوں تو وتر پڑھ لیتا ہوں ۔

270

Muwatta Imam Malik #270

Sahih

[270] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ رَجُلاً، سَأَلَ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عُمَرَ عَنِ الْوِتْرِ أَوَاجِبٌ ہُوَ فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہ بْنُ عُمَرَ قَدْ أَوْتَرَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَوْتَرَ الْمُسْلِمُونَ ۔ فَجَعَلَ الرَّجُلُ یُرَدِّدُ عَلَیْہِ وَعَبْدُ اللّٰہ بْنُ عُمَرَ یَقُولُ أَوْتَرَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَوْتَرَ الْمُسْلِمُونَ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ کیا وتر واجب ہے ؟ تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جواب میں فرمایا کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے بھی وتر پڑھا اور مسلمانوں نے بھی وتر پڑھا ، وہ آدمی بار بار اُن پر یہی سوال دہرانے لگا تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی اس کے جواب میں یہی کہتے رہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے بھی وتر پڑھا اور مسلمانوں نے بھی وتر پڑھا ۔

271

Muwatta Imam Malik #271

Zaeef

[271] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ عَائِشَۃَ، زَوْجَ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَتْ تَقُولُ مَنْ خَشِیَ أَنْ یَنَامَ حَتَّی یُصْبِحَ فَلْیُوتِرْ قَبْلَ أَنْ یَنَامَ وَمَنْ رَجَا أَنْ یَسْتَیْقِظَ آخِرَ اللَّیْلِ فَلْیُؤَخِّرْ وِتْرَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ فرمایا کرتی تھیں کہ جس شخص کو یہ ڈر ہو کہ وہ صبح ہو جانے تک سویا ہی رہے گا تو اسے چاہیے کہ سونے سے پہلے وتر پڑھے اور جسے یہ امید ہو کہ آخر رات میں بیدار ہو جائے گا تو وہ اپنے وتر کو موخر کر دے ۔

272

Muwatta Imam Malik #272

Sahih

[272] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّہُ قَالَ کُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ عُمَرَ بِمَکَّۃَ وَالسَّمَائُ مُغِیمَۃٌ فَخَشِیَ عَبْدُ اللّٰہ الصُّبْحَ فَأَوْتَرَ بِوَاحِدَۃٍ ثُمَّ انْکَشَفَ الْغَیْمُ فَرَأَی أَنَّ عَلَیْہِ لَیْلاً فَشَفَعَ بِوَاحِدَۃٍ ثُمَّ صَلَّی بَعْدَ ذَلِکَ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ فَلَمَّا خَشِیَ الصُّبْحَ أَوْتَرَ بِوَاحِدَۃٍ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں مکہ میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا اور آسمان ابر آلود تھا ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ( جو کہ تہجد پڑھ رہے تھے ، ان ) کو صبح طلوع ہونے کا خدشہ محسوس ہوا تو انھوں نے ایک رکعت کے ساتھ وتر پڑھ لیا ، پھر بادل چھٹ گیا ( آسمان کھل گیا ) تو انھوں نے دیکھا کہ ابھی تو اُن پر رات ( باقی ) ہے ، چنانچہ انھوں نے ایک رکعت پڑھ کر ( اپنے وتر کو ) جفت ( یعنی دو رکعت نفل ) بنا لیا ، پھر اس کے بعد دو دو رکعتیں پڑھتے رہے ، پھر جب ( دوبارہ ) صبح کا خطرہ محسوس کیا تو ایک رکعت کے ساتھ وتر پڑھ لیا ۔

273

Muwatta Imam Malik #273

Sahih

[273] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عُمَرَ، کَانَ یُسَلِّمُ بَیْنَ الرَّکْعَتَیْنِ وَالرَّکْعَۃِ فِی الْوِتْرِ حَتَّی یَأْمُرَ بِبَعْضِ حَاجَتِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ یقیناً حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما وتر پڑھتے وقت دو رکعتوں اور ایک رکعت کے درمیان میں سلام پھیرا کرتے تھے حتی کہ اپنی کسی حاجت ( اور کام کے کرنے ) کا حکم بھی دے دیتے تھے ۔

274

Muwatta Imam Malik #274

Sahih

[274] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ، کَانَ یُوتِرُ بَعْدَ الْعَتَمَۃِ بِوَاحِدَۃٍ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب زُہری رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقّاص رضی اللہ عنہما نماز عشاء کے بعد ایک وتر پڑھ لیا کرتے تھے ۔

275

Muwatta Imam Malik #275

Sahih

[275] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ دِینَارٍ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عُمَرَ، کَانَ یَقُولُ صَلَاۃُ الْمَغْرِبِ وِتْرُ صَلَاۃِ النَّہَارِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن دینار سے مروی ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ مغرب کی نماز دن کی نمازوں میں سے وتر ہے ۔