Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 7 · Chapter 70

رات کی نماز ( تہجد ) کے متعلق کتاب

نبی کریم e کی نماز ِوتر کا بیان

5 hadiths in this chapter

261

Muwatta Imam Malik #261

Sahih

[261] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ، عَنْ عَائِشَۃَ، زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ۔ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّی مِنَ اللَّیْلِ إِحْدَی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً یُوتِرُ مِنْہَا بِوَاحِدَۃٍ فَإِذَا فَرَغَ اضْطَجَعَ عَلَی شِقِّہِ الْأَیْمَنِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ رات کے وقت گیارہ رکعات پڑھا کرتے تھے ، ان میں سے ایک رکعت کے ساتھ وتر پڑھتے ، پھر جب فارغ ہوتے تو اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جاتے ۔

262

Muwatta Imam Malik #262

Sahih

[262] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّہُ سَأَلَ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَیْفَ کَانَتْ صَلَاۃُ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی رَمَضَانَ فَقَالَتْ مَا کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَزِیدُ فِی رَمَضَانَ وَلَا فِی غَیْرِہِ عَلَی إِحْدَی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً یُصَلِّی أَرْبَعًا فَلَا تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِہِنَّ وَطُولِہِنَّ ثُمَّ یُصَلِّی أَرْبَعًا فَلَا تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِہِنَّ وَطُولِہِنَّ ثُمَّ یُصَلِّی ثَلَاثًا فَقَالَتْ عَائِشَۃُ فَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللّٰہ أَتَنَامُ قَبْلَ أَنْ تُوتِرَ فَقَالَ: یَا عَائِشَۃُ إِنَّ عَیْنَیَّ تَنَامَانِ وَلَا یَنَامُ قَلْبِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابوسلمہ رضی اللہ عنہ بن عبدالرحمن بن عوف نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے سوال کیا کہ رسول اللہ ﷺ کی ماہ رمضان کی نماز ( تہجد اور تراویح ) کیسی تھی ؟ تو انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ رمضان میں اور رمضان کے علاوہ بھی گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں پڑھا کرتے تھے ، آپ ﷺ چار رکعات پڑھتے ، بس تو اُن کی خوبصورتی اور طوالت کا نہ ہی پوچھ ، پھر آپ ﷺ چار پڑھتے ، تو ان کے حسن اور لمبائی کا سوال نہ ہی کر ( کیونکہ وہ الفاظ میں بیان ہی نہیں ہو سکتا ، ) پھر آپ ﷺ تین رکعات ( وتر ) پڑھتے ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ وتر پڑھنے سے قبل سو جاتے ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اے عائشہ ! بے شک میری آنکھیں تو سو جاتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا ۔‘‘

263

Muwatta Imam Malik #263

Sahih

[263] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ، قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی بِاللَّیْلِ ثَلَاثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً ثُمَّ یُصَلِّی إِذَا سَمِعَ النِّدَائَ بِالصُّبْحِ رَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کے وقت تیرہ رکعتیں پڑھتے ، پھر جب صبح کی اذان سنتے تو دو ہلکی سی رکعتیں ادا فرماتے ۔

264

Muwatta Imam Malik #264

Sahih

[264] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ مَخْرَمَۃَ بْنِ سُلَیْمَانَ، عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عَبَّاسٍ، أَخْبَرَہُ أَنَّہُ، بَاتَ لَیْلَۃً عِنْدَ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ - وَہِیَ خَالَتُہُ - قَالَ فَاضْطَجَعْتُ فِی عَرْضِ الْوِسَادَۃِ وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَہْلُہُ فِی طُولِہَا فَنَامَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا انْتَصَفَ اللَّیْلُ - أَوْ قَبْلَہُ بِقَلِیلٍ أَوْ بَعْدَہُ بِقَلِیلٍ - اسْتَیْقَظَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ یَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْہِہِ بِیَدِہِ ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الآیَاتِ الْخَوَاتِمَ مِنْ سُورَۃِ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ قَامَ إِلَی شَنٍّ مُعَلَّقٍ فَتَوَضَّأَ مِنْہُ فَأَحْسَنَ وُضُوئَ ہُ ثُمَّ قَامَ یُصَلِّی - قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ - فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ مَا صَنَعَ ثُمَّ ذَہَبْتُ فَقُمْتُ إِلَی جَنْبِہِ فَوَضَعَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی رَأْسِی وَأَخَذَ بِأُذُنِی الْیُمْنَی یَفْتِلُہَا فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ أَوْتَرَ ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّی أَتَاہُ الْمُؤَذِّنُ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی الصُّبْحَ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انھوں نے زوجہ پیغمبر ﷺ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک رات گزاری ، جو کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خالہ تھیں ، کہتے ہیں کہ میں تکیے کی چوڑائی والی جانب لیٹ گیا اور رسول اللہ ﷺ اور آپ کی اہلیہ تکیے کی لمبائی والے حصے میں لیٹے ، پھر رسول اللہ ﷺ سو گئے ، یہاں تک کہ جب رات آدھی ہو گئی ، یا اس سے کچھ پہلے یا اس سے کچھ بعد کا وقت ہوا تو رسول اللہ ﷺ بیدار ہو کر بیٹھ گئے ، پھر آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک کے ساتھ اپنے چہرے سے نیند کو ہٹایا ( یعنی اپنی آنکھوں کو ملا تاکہ نیند کے آثار دور ہو جائیں ) پھر ( وضو سے پہلے ) سورہ آل عمران کی آخری دس آیات تلاوت کیں ، پھر آپ ﷺ چمڑے کی ایک پرانی ، لٹکتی ہوئی مشک کی طرف اُٹھے ، پھر اس سے ( پانی لے کر ) وضو کیا اور بہترین وضو کیا ، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ پھر میں بھی اُٹھا اور اُسی طرح کیا جس طرح آپ ﷺ نے کیا تھا ، پھر میں ( آپ ﷺ کی طرف ) گیا اور آپ کی ( بائیں ) جانب کھڑا ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے ( اپنی کمر کے پیچھے سے ) اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرے دائیں کان کو پکڑ کر اُسے مروڑنے لگے ( اور مجھے اپنے پیچھے سے گھما کر اپنی دائیں طرف کھڑا کر لیا ) ، پھر آپ ﷺ نے دو رکعتیں پھر دو رکعت ، پھر دو رکعت ، پھر دو رکعت ، پھر دو رکعت ، پھر دو رکعت پڑھیں اور ایک وتر پڑھا ، پھر آپ لیٹ گئے یہاں تک کہ آپ کے پاس مؤذن آیا تو آپ نے دو ہلکی سی رکعتیں پڑھیں ، پھر باہر نکلے اور صبح کی نماز پڑھائی ۔

265

Muwatta Imam Malik #265

Sahih

[265] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أبِی بَکْرٍ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ قَیْسِ بْنِ مَخْرَمَۃَ، أَخْبَرَہُ، عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ، أَنَّہُ قَالَ لأَرْمُقَنَّ اللَّیْلَۃَ صَلَاۃَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ - قَالَ - فَتَوَسَّدْتُ عَتَبَتَہُ - أَوْ فُسْطَاطَہُ - فَقَامَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ طَوِیلَتَیْنِ طَوِیلَتَیْنِ طَوِیلَتَیْنِ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ وَہُمَا دُونَ اللَّتَیْنِ قَبْلَہُمَا ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ وَہُمَا دُونَ اللَّتَیْنِ قَبْلَہُمَا ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ وَہُمَا دُونَ اللَّتَیْنِ قَبْلَہُمَا ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ وَہُمَا دُونَ اللَّتَیْنِ قَبْلَہُمَا ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ وَہُمَا دُونَ اللَّتَیْنِ قَبْلَہُمَا ثُمَّ أَوْتَرَ فَتِلْکَ ثَـلَاثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً ۔

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن خالد جُہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا کہ میں آج رات ضرور رسول اللہ ﷺ کی ( تہجد کی ) نماز دیکھوں گا ، ( وہ کہتے ہیں کہ ) چنانچہ میں نے آپ ﷺ ( کے گھر کے دروازے ) کی چوکھٹ کو یا ( بالوں سے بنے ہوئے ) آپ کے خیمے کو تکیہ بنا لیا ( اور اس پر سر رکھ کر سو گیا ) ، چنانچہ رسول اللہ ﷺ اٹھے ، پھر آپ نے دو رکعتیں پڑھیں جو بہت لمبی ، بہت طویل ، بہت ہی لمبی تھیں ، پھر آپ ﷺ نے دو رکعتیں پڑھیں جو اپنے سے پہلے والی دو رکعتوں سے کم لمبی تھی ، پھر دو اور رکعتیں ادا کیں جو اُن سے پہلے والی دو رکعتوں سے کم لمبی تھیں ، ( یہ چھ ہو گئیں ) پھر دو رکعتیں اور پڑھیں جو اپنے سے پہلے والی دو رکعتوں سے چھوٹی تھیں ، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو اس سے قبل ادا ہونے والی دو رکعتوں سے کچھ چھوٹی تھیں ، ( یہ دس رکعات ہو گئیں ) پھر دو رکعتیں پڑھیں جو اس سے قبل ادا ہونے والی دو رکعتوں سے کچھ چھوٹی تھیں ، پھر آپ ﷺ نے وتر ادا کیا تو یہ تیرہ رکعتیں ( مکمل ) ہو گئیں ۔