Muwatta Imam Malik #246
[246] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ، عَنْ عَائِشَۃَ، زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِی الْمَسْجِدِ ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَصَلَّی بِصَلَاتِہِ نَاسٌ ثُمَّ صَلَّی اللَّیْلَۃَ الْقَابِلَۃَ فَکَثُرَ النَّاسُ ثُمَّ اجْتَمَعُوا مِنَ اللَّیْلَۃِ الثَّالِثَۃِ أَوِ الرَّابِعَۃِ فَلَمْ یَخْرُجْ إِلَیْہِمْ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ: قَدْ رَأَیْتُ الَّذِی صَنَعْتُمْ وَلَمْ یَمْنَعْنِی مِنَ الْخُرُوجِ إِلَیْکُمْ إِلاَّ أَنِّی خَشِیتُ أَنْ تُفْرَضَ عَلَیْکُمْ۔ وَذَلِکَ فِی رَمَضَانَ ۔
اردو ترجمہ · Urdu
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ( ماہِ رمضان کی ) ایک رات مسجد میں نماز پڑھی تو کچھ لوگوں نے بھی ( بعد میں شامل ہو کر پیچھے کھڑے ہو کر ) آپ ﷺ کی نماز کے ساتھ نماز ادا کی ، پھر آپ ﷺ نے اگلی رات ( یہی تراویح کی ) نماز پڑھی تو ( آپ ﷺ کے پیچھے نماز ادا کرنے والے ) لوگ بھی بڑھ گئے ، پھر وہ تیسری یا چوتھی رات جمع ہوئے تو رسول اللہ ﷺ ان کی طرف ( نماز پڑھانے کے لیے ) نہ آئے ، پھر جب صبح ہوئی تو فرمایا :’’ میں نے وہ ( سب کچھ ) دیکھ لیا تھا جو تم نے کیا تھا ، ( لیکن میں پھر بھی نہ نکلا ) اور مجھے تمھاری طرف نکلنے سے اس کے علاوہ اور کسی چیز نے نہیں روکا کہ مجھے یہ خدشہ لاحق ہو گیا تھا کہ ( کہیں ) یہ نماز تم پر فرض ( نہ ) کر دی جائے ۔‘‘ اور یہ واقعہ ماہِ رمضان میں پیش آیا ۔