Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 5 · Chapter 66

جمعہ کے مسائل کی کتاب

نمازِ جمعہ میں قراءت ، ( خطبہ کے وقت ) اِحتِباء ( گوٹ مارنا ) اور بغیر عذر کے جمعہ چھوڑنے والے کا بیان

4 hadiths in this chapter

242

Muwatta Imam Malik #242

Sahih

[242] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ضَمْرَۃَ بْنِ سَعِیدٍ الْمَازِنِیِّ، عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ الضَّحَّاکَ بْنَ قَیْسٍ، سَأَلَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیرٍ مَاذَا کَانَ یَقْرَأُ بِہِ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ عَلَی إِثْرِ سُورَۃِ الْجُمُعَۃِ قَالَ کَانَ یَقْرَأُ : {ہَلْ أَتَاکَ حَدِیثُ الْغَاشِیَۃِ}

اردو ترجمہ · Urdu

ضحاک بن قَیس رحمہ اللہ نے حضرت نُعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن ( نماز ِجمعہ میں ) میں سورئہ جمعہ کے بعد کون سی سورت پڑھا کرتے تھے ؟ تو انھوں نے کہا کہ آپ ﷺ سورہ { ہَلْ أَتَاکَ حَدِیثُ الْغَاشِیَۃِ } پڑھا کرتے تھے ۔

243

Muwatta Imam Malik #243

Sahih

[243] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ اَنَّہٗ بَلَغَہٗ اَنَّ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَحْتَبِیْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالِامَامُ یَخْطُبُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ کے دن احتِباء کیا کرتے تھے ، اس حال میں کہ امام خطبہ دے رہا ہوتا تھا ۔

244

Muwatta Imam Malik #244

Sahih

[244] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ، - قَالَ مَالِکٌ لَا أَدْرِی أَعَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَمْ لَا - أَنَّہُ قَالَ: مَنْ تَرَکَ الْجُمُعَۃَ ثَـلَاثَ مَرَّاتٍ مِنْ غَیْرِ عُذْرٍ وَلَا عِلَّۃٍ طَبَعَ اللَّہُ عَلَی قَلْبِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

صفوان بن سُلَیم رحمہ اللہ سے روایت ہے ۔ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ اسے رسول اللہ ﷺ سے نقل کرتے ہیں یا نہیں ۔ کہا کہ جس نے بغیر کسی عذر اور بغیر کسی بیماری کے تین دفعہ جمعہ چھوڑ دیا تو اللہ اُس کے دل پر مہر لگا دیتے ہیں ۔

245

Muwatta Imam Malik #245

Sahih

[245] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ اَبَیْہِ اَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَطَبَ خُطْبَتَیْنِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَجَلَسَ بَیْنَہُمَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

جعفر بن محمد رحمہ اللہ ( المعروف امام جعفر صادق رحمہ اللہ ) اپنے باپ محمد رحمہ اللہ ( المعروف امام باقر رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے دن دو خطبے دیے اور ان دونوں کے درمیان بیٹھے ۔