Muwatta Imam Malik #239
[239] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ قَالَ: مَا عَلَی أَحَدِکُمْ لَوِ اتَّخَذَ ثَوْبَیْنِ لِجُمُعَتِہِ سِوَی ثَوْبَیْ مِہْنَتِہِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے ، اُن کو یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تم میں سے کسی کا کیا نقصان ہو گا اگر وہ اپنے روز مرہ کے ( کام کاج کے ) کپڑوں کے علاوہ جمعہ کے لیے دو ( خاص ) کپڑے بنا لے ۔‘‘