Muwatta Imam Malik #237
[237] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَالَ: فِیہِ سَاعَۃٌ لَا یُوَافِقُہَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ وَہُوَ قَائِمٌ یُصَلِّی یَسْأَلُ اللَّہَ شَیْئًا إِلاَّ أَعْطَاہُ إِیَّاہُ۔ وَأَشَارَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِیَدِہِ یُقَلِّلُہَا ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے دن کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :’’ اس میں ایک ایسی ساعت ( چھوٹی سی گھڑی اور مختصر سا وقت ) ہے کہ جو بھی مسلمان شخص اُسے اِس حال میں پا لے کہ وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو ( اور ) اللہ سے کچھ مانگ رہا ہو تو اللہ تعالیٰ ضرور ضرور اُسے وہ چیز عطا فرما دیتے ہیں ۔‘‘ اور ( تذکرہ کرتے ہوئے ) رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک سے اشارہ فرمایا ( جس میں ) آپ ﷺ اس گھڑی کے قلیل ہونے کو بیان فرما رہے تھے ۔