Muwatta Imam Malik #224
[224] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أبِی صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ: مَنِ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ غُسْلَ الْجَنَابَۃِ ثُمَّ رَاحَ فِی السَّاعَۃِ الأُولَی فَکَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَۃً وَمَنْ رَاحَ فِی السَّاعَۃِ الثَّانِیَۃِ فَکَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَۃً وَمَنْ رَاحَ فِی السَّاعَۃِ الثَّالِثَۃِ فَکَأَنَّمَا قَرَّبَ کَبْشًا أَقْرَنَ وَمَنْ رَاحَ فِی السَّاعَۃِ الرَّابِعَۃِ فَکَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَۃً وَمَنْ رَاحَ فِی السَّاعَۃِ الْخَامِسَۃِ فَکَأَنَّمَا قَرَّبَ بَیْضَۃً فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ حَضَرَتِ الْمَلَائِکَۃُ یَسْتَمِعُونَ الذِّکْرَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے جمعہ کے دن غسل ِجنابت جیسا غسل کیا ، پھر وہ پہلی گھڑی میں مسجد کی طرف گیا تو گویا اُس نے ایک اونٹ قرب الٰہی حاصل کرنے کے لیے صدقہ کیا ، اور جو دوسری گھڑی میں گیا تو اس نے گویا ایک گائے قرب الٰہی کے لیے صدقہ کی ، اور جو تیسری گھڑی میں گیا تو اس نے گویا سینگوں والا مینڈھا قرب الٰہی کی خاطر صدقہ کیا ، اور جو چوتھی گھڑی میں گیا تو گویا اس نے ایک مرغ قرب الٰہی پانے کے لیے صدقہ کیا ، اور جو پانچویں گھڑی میں گیا تو گویا اُس نے ایک انڈہ تقربِ الٰہی کے لیے صدقہ کیا ، پھر جب امام ( خطبہ دینے کے لیے ) نکلتا ہے تو فرشتے ( لکھنا بند کر کے خطبے میں ) حاضر ہو جاتے ہیں اور ذکرِ الٰہی ( پر مبنی خطبہ جمعہ ) کی طرف کان لگا دیتے ہیں ۔‘‘