Muwatta Imam Malik #221
[221] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ أبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا قَامَ یُصَلِّی جَائَہُ الشَّیْطَانُ فَلَبَسَ عَلَیْہِ حَتَّی لَا یَدْرِی کَمْ صَلَّی فَإِذَا وَجَدَ ذَلِکَ أَحَدُکُمْ فَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ یقیناً تم میں سے کوئی جب کھڑا ہو کر نماز پڑھنے لگتا ہے تو اس کے پاس شیطان آ کر ( نماز کے معاملے کو ) اس پر خلط ملط کر دیتا ( اور بھلا دیتا ) ہے ، یہاں تک کہ اُسے یہ بھی یاد نہیں ہوتا کہ اُس نے کتنی نماز پڑھ لی ہے ، چنانچہ جب تم میں سے کوئی یہ صورتحال پائے تو اسے چاہیے کہ ( نماز کے اخیر میں ) بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے ۔‘‘