Muwatta Imam Malik #1835
[1835] عَنْ أبِی الْحُبَابِ سَعِیدِ بْنِ یَسَارٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : مَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَۃٍ مِنْ کَسْبٍ طَیِّبٍ، وَلَا یَقْبَلُ اللّٰہُ إِلاَّ طَیِّباً، کَانَ إِنَّمَا یَضَعُہَا فِی کَفِّ الرَّحْمَنِ، یُرَبِّیہَا کَمَا یُرَبِّی أَحَدُکُمْ فَلُوَّہُ أَوْ فَصِیلَہُ، حَتَّی تَکُونَ مِثْلَ الْجَبَلِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
ابوالحباب سعید بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے پاکیزہ ( حلال ) کمائی سے کوئی صدقہ کیا اور اللہ تعالیٰ بھی طیب یعنی پاکیزہ چیز کے علاوہ کچھ قبول نہیں کرتا ۔ تو بلاشبہ وہ شخص اسے رحمان کی ہتھیلی میں رکھ دیتا ہے ، ( پھر ) وہ ( اللہ ) اسے یوں پالتا ( اور بڑھاتا ) ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے گھوڑی کے بچے کو یا اپنی اونٹنی کے بچے کو پالتا ہے ، یہاں تک کہ وہ ( صدقہ ایک ) پہاڑ کی طرح ہو جاتا ہے ۔‘‘