Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 594

متفرق مسائل کی کتاب

جہنم کی صورتحال کا بیان

2 hadiths in this chapter

1833

Muwatta Imam Malik #1833

Sahih

[1833] عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : نَارُ بَنِی آدَمَ الَّتِی یُوقِدُونَ، جُزْئٌ مِنْ سَبْعِینَ جُزْء اً مِنْ نَارِ جَہَنَّمَ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللّٰہِ إِنْ کَانَتْ لَکَافِیَۃً۔ قَالَ : إِنَّہَا فُضِّلَتْ عَلَیْہَا بِتِسْعَۃٍ وَسِتِّینَ جُزْء اً۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بنو آدم کی وہ آگ جسے وہ جلاتے ہیں جہنم کی آگ کے ستر حصوں میں سے صرف ایک حصہ ہے ۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا کہ : اے اللہ کے رسول ! ( عذاب کے لیے تو ) یہی کافی تھی ۔ فرمایا :’’ یقیناً اسے اس سے انہتر گنا زیادہ رکھا گیا ہے ۔‘‘

1834

Muwatta Imam Malik #1834

Sahih

[1834] عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّہُ قَالَ : أَتُرَوْنَہَا حَمْرَائَ کَنَارِکُمْ ہَذِہِ، لَہِیَ أَسْوَدُ مِنَ الْقَارِ۔ وَالْقَارُ: الزِّفْتُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا :’’ کیا تم اس ( جہنم کی آگ ) کو سرخ سمجھتے ہو جس طرح کہ تمھاری یہ آگ ہوتی ہے ۔ ( نہیں نہیں ، بلکہ ) یقیناً وہ تو ’’ قار ‘‘ سے بھی زیادہ سیاہ ہے … امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ’’ قار ‘‘ سے مراد تارکول ہے ۔