Muwatta Imam Malik #1831
[1831] عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ : أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِیِّ ﷺ حِینَ تُوفِّی رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ ، أَرَدْنَ أَنْ یَبْعَثْنَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ إِلَی أبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ، فَیَسْأَلْنَہُ مِیرَاثَہُنَّ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ فَقَالَتْ لَہُنَّ عَائِشَۃُ : أَلَیْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : لَا نُورَثُ مَا تَرَکْنَا فَہُوَ صَدَقَۃٌ۔
اردو ترجمہ · Urdu
سیدہ عائشہ ام المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بلاشبہ نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات نے جس وقت کہ رسول اللہ ﷺ دنیا سے رخصت ہوئے ، یہ ارادہ کیا کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو ( خلیفۃ المسلمین ) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجیں ۔ وہ ان سے اس وراثت کا سوال کرنا چاہتی تھیں جو انھیں رسول اللہ ﷺ سے ملنی تھی تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے فرمایا : کیا رسول اللہ ﷺ نے یہ نہیں فرمایا تھا :’’ ہمارا ( یعنی انبیائے کرام علیہم السلام کا ) وارث نہیں بنا جاتا ، ہم جو کچھ بھی چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہو جاتا ہے ۔‘‘