Muwatta Imam Malik #1830
[1830] عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الزُّبَیْرِ، أَنَّہُ کَانَ إِذَا سَمِعَ الرَّعْدَ تَرَکَ الْحَدِیثَ وَقَالَ : سُبْحَانَ الَّذِی یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِہِ وَالْمَلَائِکَۃُ مِنْ خِیفَتِہِ۔ ثُمَّ یَقُولُ : إِنَّ ہَذَا لَوَعِیدٌ لأَہْلِ الأَرْضِ شَدِیدٌ۔
اردو ترجمہ · Urdu
عامر بن عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب وہ کڑک کی آواز سنتے تو گفتگو چھوڑ دیتے اور فرماتے : ( سُبْحَانَ الَّذِیْ یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِہٖ وَالْمَلٰئِکَۃُ مِنْ خِیْفَتِہٖ ) ’’ پاک ہے وہ ذات کہ رَعد یعنی کڑک بھی جس کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرتی ہے اور فرشتے بھی اس کے خوف سے ( حمد و تسبیح کرتے ہیں ) ۔‘‘ پھر فرماتے کہ : بلاشبہ یہ ایک وعید ہے ( اور ) اہل زمین کے لیے بہت شدید ہے ۔