Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 591

متفرق مسائل کی کتاب

تقویٰ کا بیان

2 hadiths in this chapter

1828

Muwatta Imam Malik #1828

Sahih

[1828] عَنْ مَالِکٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی طَلْحَۃَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَخَرَجْتُ مَعَہُ حَتَّی دَخَلَ حَائِطاً، فَسَمِعْتُہُ وَہُوَ یَقُولُ وَبَیْنِی وَبَیْنَہُ جِدَارٌ، وَہُوَ فِی جَوْفِ الْحَائِطِ : عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ، بَخٍ بَخٍ، وَاللّٰہِ لَتَتَّقِیَنَّ اللّٰہَ أَوْ لَیُعَذِّبَنَّکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو سنا اس حال میں کہ میں ان کے ہمراہ باہر نکلا ، یہاں تک کہ وہ ایک باغ میں داخل ہوئے ، چنانچہ میں نے انھیں فرماتے ہوئے سنا ، درحالیکہ میرے اور ان کے درمیان دیوار ( حائل ) تھی اور وہ باغ کے اندر ( خود سے کہہ رہے ) تھے : خطاب کا بیٹا عمر امیرالمومنین ( بنا پھر رہا ) ہے ۔ واہ بھئی واہ ! اللہ کی قسم ! ( خطاب کے بیٹے ! ) تو ضرور اللہ سے ڈرتا رہ ورنہ وہ ضرور تجھے عذاب میں ڈال دے گا ۔

1829

Muwatta Imam Malik #1829

Sahih

[1829] عَنِ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ کَانَ یَقُولُ : أَدْرَکْتُ النَّاسَ وَمَا یَعْجَبُونَ بِالْقَوْلِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

قاسم بن محمد رحمہ اللہ ( بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہ ) سے روایت ہے ، وہ فرمایا کرتے تھے : میں نے لوگوں ( صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ) کو ایسا پایا کہ وہ ( محض ) باتوں پر خوش نہ ہوتے تھے ( بلکہ وہ واقعی متقی لوگ تھے ، ان کا شیوہ تو عمل تھا اور ان کے قول و فعل باہم مطابق تھے ) ۔