Muwatta Imam Malik #1824
[1824] عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَأَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : إِنَّ اللّٰہَ یَرْضَی لَکُمْ ثَلَاثاً، وَیَسْخَطُ لَکُمْ ثَلَاثاً, یَرْضَی لَکُمْ أَنْ تَعْبُدُوہُ وَلَا تُشْرِکُوا بِہِ شَیْئاً، وَأَنْ تَعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیعاً، وَأَنْ تَنَاصَحُوا مَنْ وَلاَّہُ اللّٰہُ أَمْرَکُمْ، وَیَسْخَطُ لَکُمْ قِیلَ وَقَالَ، وَإِضَاعَۃَ الْمَالِ، وَکَثْرَۃَ السُّؤَالِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ یقیناً اللہ تعالیٰ تمھارے لیے تین چیزوں پر راضی ( خوش ) ہوتا ہے اور وہ تمھارے لیے تین ہی چیزوں سے ناراض ہوتا ہے ۔ وہ تمھارے لیے اس بات پر خوش ہوتا ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور کسی بھی چیز کو اس کے ساتھ شریک نہ ٹھہراؤ اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے ( مل کر ) تھام لو اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ تمھارے ( حکومتی ) معاملے کا والی ( حاکم ) بنا دے تم سب اس کی خیرخواہی کرو ( اور اس کے تمام حقوق ادا کرو ) اور وہ ( اللہ ) تمھارے لیے قیل و قال ( سنی سنائی باتیں آگے بیان کرنا ) ، مال کا ضائع کرنا اور زیادہ سوال کرنا ناپسند جانتا ہے ۔‘‘