Muwatta Imam Malik #1819
[1819] عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ، أَنَّ رَجُلاً قَالَ لِرَسُولِ اللّٰہِ ﷺ : أَکْذِبُ امْرَأَتِی یَا رَسُولَ اللّٰہِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : لَا خَیْرَ فِی الْکَذِبِ فَقَالَ الرَّجُلُ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ، أَعِدُہَا وَأَقُولُ لَہَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : لَا جُنَاحَ عَلَیْکَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
صفوان بن سلیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : کیا میں اپنی بیوی سے جھوٹ بول سکتا ہوں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جھوٹ میں کوئی خیر نہیں ہے ۔‘‘ وہ آدمی کہنے لگا : کیا میں اس سے ( خالی ) وعدہ کر سکتا ہوں اور اس سے کہہ سکتا ہوں ( کہ تیرے لیے یہ کروں گا اور وہ کروں گا ) ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ( ایسا کرنے میں ) تجھ پر کوئی گناہ نہ ہو گا ۔‘‘