Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 586

متفرق مسائل کی کتاب

زبان کے خطرات ( و آفات ) کا بیان

2 hadiths in this chapter

1815

Muwatta Imam Malik #1815

Zaeef

[1815] عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : مَنْ وَقَاہُ اللّٰہُ شَرَّ اثْنَیْنِ وَلَجَ الْجَنَّۃَ فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ لَا تُخْبِرْنَا۔ فَسَکَتَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ ، ثُمَّ عَادَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ ، فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِہِ الأُولَی فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ : لَا تُخْبِرْنَا یَا رَسُولَ اللّٰہِ۔ فَسَکَتَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ مِثْلَ ذَلِکَ أَیْضاً، فَقَالَ الرَّجُلُ : لَا تُخْبِرْنَا یَا رَسُولَ اللّٰہِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ مِثْلَ ذَلِکَ أَیْضاً، ثُمَّ ذَہَبَ الرَّجُلُ یَقُولُ مِثْلَ مَقَالَتِہِ الأُولَی، فَأَسْکَتَہُ رَجُلٌ إِلَی جَنْبِہِ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : مَنْ وَقَاہُ اللّٰہُ شَرَّ اثْنَیْنِ وَلَجَ الْجَنَّۃَ، مَا بَیْنَ لَحْیَیْہِ وَمَا بَیْنَ رِجْلَیْہِ، مَا بَیْنَ لَحْیَیْہِ وَمَا بَیْنَ رِجْلَیْہِ، مَا بَیْنَ لَحْیَیْہِ وَمَا بَیْنَ رِجْلَیْہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کو اللہ تعالیٰ دو چیزوں کے شر سے بچا لے وہ جنت میں داخل ہو جائے گا ۔‘‘ ایک آدمی نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ ! کیا آپ ہمیں ( ان دو چیزوں کی ) خبر نہیں دیں گے تو رسول اللہ ﷺ خاموش رہے ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے ( اپنا پہلا فرمان ) دہرایا اور آپ ﷺ نے اپنی پہلی بات ہی کی طرح ( دوبارہ ) بھی ارشاد فرمایا ، تو وہی آدمی آپ ﷺ سے عرض گزار ہوا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ ! کیا آپ ہمیں خبر نہ دیں گے ؟ تو رسول اللہ ﷺ ( اب کی بار بھی ) خاموش ہی رہے ، پھر رسول اللہ ﷺ نے ( تیسری بار ) بھی اسی ( پہلے فرمان ہی ) کی طرح ارشاد فرمایا : تو وہی آدمی کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ ہمیں ( ان دونوں چیزوں کی ) خبر نہ دیں گے ؟ پھر رسول اللہ ﷺ نے بھی اسی ( پہلے فرمان ہی ) کی طرح ( چوتھی بار ) ارشاد فرمایا ۔ پھر وہی آدمی شروع ہوا اور اپنے پہلے قول کی طرح کہنے لگا ، تو اس کے پہلو میں ( بیٹھے ہوئے ) ایک شخص نے اسے چپ کرا دیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کو اللہ تعالیٰ دو چیزوں کے شر سے بچا لے وہ جنت میں داخل ہو جائے گا ۔ ایک وہ چیز جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان میں ہے اور دوسری وہ چیز جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان میں ہے ۔ ایک وہ جو اس کے دو جبڑوں کے بیچ میں ہے اور دوسری وہ جو اس کی دو ٹانگوں کے بیچ میں ہے ، ایک وہ جو اس کے دو جبڑوں کے مابین ہے اور دوسری وہ جو اس کی دو ٹانگوں کے مابین ہے ۔‘‘

1816

Muwatta Imam Malik #1816

Sahih

[1816] عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ دَخَلَ عَلَی أبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ وَہُوَ یَجْبِذُ لِسَانَہُ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : مَہْ، غَفَرَ اللّٰہُ لَکَ۔ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : إِنَّ ہَذَا أَوْرَدَنِی الْمَوَارِدَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن اسلم رحمہ اللہ اپنے والد ( اسلم رحمہ اللہ جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے ) سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اس حال میں کہ وہ اپنی زبان کھینچ رہے تھے ، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ ان سے کہنے لگے : رکیے ( یہ آپ کیا کر رہے ہیں ؟ ) اللہ آپ کی مغفرت فرمائے ۔ چنانچہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے : یقیناً اس ( زبان ) نے مجھے ( ہلاکت کی کئی ) جگہوں پر لا مارا ہے ۔