Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 584

متفرق مسائل کی کتاب

ذکر الٰہی کے بغیر کلام کرنے کی کراہت کا بیان

3 hadiths in this chapter

1811

Muwatta Imam Malik #1811

Sahih

[1811] عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَ نَّہُ قَالَ: قَدِمَ رَجُلَانِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَخَطَبَا، فَعَجِبَ النَّاسُ لِبَیَانِہِمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : إِنَّ مِنَ الْبَیَانِ لَسِحْراً أَوْ قَالَ : إِنَّ بَعْضَ الْبَیَانِ لَسِحْرٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بلاشبہ مشرق کی جانب ( عراق ) سے دو شخص ( مدینہ منورہ ) آئے ، دونوں نے خطاب کیا ( اور گفتگو کی ) تو لوگوں نے ان کے بیان پر تعجب کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ یقیناً بیان میں سے کچھ جادو ہوتا ہے ۔‘‘ یا فرمایا :’’ بے شک بعض ( قسم کا ) بیان یقیناً جادو ہے ۔‘‘

1812

Muwatta Imam Malik #1812

Zaeef

[1812] عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ عِیسَی ابْنَ مَرْیَمَ کَانَ یَقُولُ : لَا تُکْثِرُوا الْکَلَامَ بِغَیْرِ ذِکْرِ اللّٰہِ، فَتَقْسُوَ قُلُوبُکُمْ، فَإِنَّ الْقَلْبَ الْقَاسِیَ بَعِیدٌ مِنَ اللّٰہِ وَلَکِنْ لَا تَعْلَمُونَ، وَلَا تَنْظُرُوا فِی ذُنُوبِ النَّاسِ کَأَنَّکُمْ أَرْبَابٌ، وَانْظُرُوا فِی ذُنُوبِکُمْ کَأَنَّکُمْ عَبِیدٌ، فَإِنَّمَا النَّاسُ مُبْتَلًی وَمُعَافًی، فَارْحَمُوا أَہْلَ الْبَلَائِ، وَاحْمَدُوا اللّٰہَ عَلَی الْعَافِیَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت عیسی ابن مریم علیہم السلام فرمایا کرتے تھے : ذکر الٰہی کے بغیر زیادہ گفتگو نہ کیا کرو ورنہ تمھارے دل سخت ہو جائیں گے ۔ کیونکہ سخت دل اللہ سے دور ہوتا ہے لیکن تمھیں اس کا علم نہیں ہو پاتا ۔ تم لوگوں کے گناہوں میں ( لوگوں کی خامیوں کی طرف ) یوں نہ دیکھا کرو کہ گویا تم رب ہو اور اپنے گناہوں میں یوں دیکھا کرو کہ گویا تم غلام ہو ۔ یقیناً انسان ( یا تو آزمائشوں میں ) مبتلا ہیں اور ( یا پھر ) عافیت عطا کیے گئے ہیں ، لہذا تم آزمائشوں والوں پر رحم کیا کرو اور عافیت پر اللہ کی حمد بیان کیا کرو ۔

1813

Muwatta Imam Malik #1813

Zaeef

[1813] عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ کَانَتْ تُرْسِلُ إِلَی بَعْضِ أَہْلِہَا بَعْدَ الْعَتَمَۃِ فَتَقُولُ : أَلَا تُرِیحُونَ الْکُتَّابَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ عشاء کے بعد اپنے گھر والوں میں سے بعض کی طرف پیغام بھیجتیں ، چنانچہ وہ ( ان سے ) کہتیں کہ تم لکھنے والے فرشتوں کو آرام نہیں کرنے دو گے ‘‘؟