Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 580

متفرق مسائل کی کتاب

غلام لونڈی کا اور ان کے ہبہ کا بیان

2 hadiths in this chapter

1800

Muwatta Imam Malik #1800

Sahih

[1800] عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : إنَّ الْعَبْدَ إِذَا نَصَحَ لِسَیِّدِہِ، وَأَحْسَنَ عِبَادَۃَ اللّٰہِ، فَلَہُ أَجْرُہُ مَرَّتَیْنِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ غلام جب اپنے ( عارضی مالک دنیوی ) آقا کی خیر خواہی کرے اور ( اپنے حقیقی مالک ) اللہ کی عبادت اچھے طریقے سے کرے تو اس کے لیے دو بار ( یعنی دوہرا ) اجر ہے ۔‘‘

1801

Muwatta Imam Malik #1801

Zaeef

[1801] مَالِکٌ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ أَمَۃً کَانَتْ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، رَآہَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَقَدْ تَہَیَّأَتْ بِہَیْئَۃِ الْحَرَائِرِ، فَدَخَلَ عَلَی ابْنَتِہِ حَفْصَۃَ فَقَالَ : أَلَمْ أَرَ جَارِیَۃَ أَخِیکِ تَجُوسُ النَّاسَ، وَقَدْ تَہَیَّأَتْ بِہَیْئَۃِ الْحَرَائِرِ، وَأَنْکَرَ ذَلِکَ عُمَرُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کی ایک لونڈی تھی ۔ ( ان کے والد ) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اسے اس حال میں دیکھا کہ وہ آزاد عورتوں کی ہیئت و صورت کو اختیار کیے ہوئے ہے تو وہ اپنی بیٹی ( ام المومنین ) سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور فرمایا : کیا میں نے تمھارے بھائی ( عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ) کی لونڈی کو اس حال میں نہیں دیکھا کہ وہ لوگوں میں خلط ملط ہو کر پھرتی ہے اور اس نے آزاد عورتوں جیسی ہیئت ( اور وضع قطع ) بنا رکھی ہے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو برا جانا ۔