Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 577

متفرق مسائل کی کتاب

مردوں اور عورتوں کے لیے تنہا سفر کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

1792

Muwatta Imam Malik #1792

Sahih

[1792] عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ, عَنْ أَبِیہِ، عَنْ جَدِّہِ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : الرَّاکِبُ شَیْطَانٌ، وَالرَّاکِبَانِ شَیْطَانَانِ، وَالثَّـلَاثَۃُ رَکْبٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد ( شعیب بن محمد رحمہ اللہ ) سے اور وہ اپنے دادا ( حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما ) سے روایت کرتے ہیں کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اکیلا سوار ایک شیطان ہے اور دو سوار دو شیطان ہیں اور تین ( افراد ) قافلہ ہیں ۔‘‘

1793

Muwatta Imam Malik #1793

Zaeef

[1793] عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : الشَّیْطَانُ یَہُمُّ بِالْوَاحِدِ وَالاِثْنَیْنِ، فَإِذَا کَانُوا ثَـلَاثَۃً لَمْ یَہُمَّ بِہِمْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ شیطان ایک آدمی اور دو آدمیوں کے ساتھ ( مختلف طریقوں سے حملہ آور ہونے کا ) قصد کرتا ہے ، ہاں جب وہ تین ہوں تو پھر وہ ان کا قصد نہیں کرتا ۔‘‘

1794

Muwatta Imam Malik #1794

Sahih

[1794] عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ, أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : لَا یَحِلُّ لاِمْرَأَۃٍ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الآخَرِ، تُسَافِرُ مَسِیرَۃَ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ، إِلاَّ مَعَ ذِی مَحْرَمٍ مِنْہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کوئی ایسی عورت جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے ، اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ ( اکیلی ) ایک دن اور ایک رات کا سفر کرے مگر اپنے محرم کے ساتھ ( اتنا لمبا سفر کر سکتی ہے ) ۔‘‘