Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 574

متفرق مسائل کی کتاب

( مدینہ سے ) مشرق ( کی سمت ) کا بیان

2 hadiths in this chapter

1785

Muwatta Imam Malik #1785

Sahih

[1785] عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَ نَّہُ قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ یُشِیرُ إِلَی الْمَشْرِقِ وَیَقُولُ : ہَا إِنَّ الْفِتْنَۃَ ہَا ہُنَا، إِنَّ الْفِتْنَۃَ ہَا ہُنَا، مِنْ حَیْثُ یَطْلُعُ قَرْنُ الشَّیْطَانِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ بلاشک میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ، آپ ﷺ مشرق کی جانب اشارہ کر رہے تھے اور فرما رہے تھے :’’ یقیناً فتنہ اس جانب میں ہے ۔ یقیناً فتنہ اس جگہ ہے ، جہاں سے شیطان کا سینگ نکلتا ہے ( یا نکلے گا ) ۔‘‘

1786

Muwatta Imam Malik #1786

Zaeef

[1786] عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرَادَ الْخُرُوجَ إِلَی الْعِرَاقِ، فَقَالَ لَہُ کَعْبُ الأَحْبَارِ : لَا تَخْرُجْ إِلَیْہَا یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ، فَإِنَّ بِہَا تِسْعَۃَ أَعْشَارِ السِّحْرِ، وَبِہَا فَسَقَۃُ الْجِنِّ، وَبِہَا الدَّائُ الْعُضَالُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عراق کی طرف نکلنے کا ارادہ کیا تو ان سے کعب احبار رضی اللہ عنہ نے کہا : اے امیرالمومنین ! آپ ادھر نہ جائیے کیونکہ بلاشبہ جادو کے دس میں سے نو حصے عراق ہی میں ہیں ۔ وہاں ہی ( خبیث اور ) فاسق جنات رہتے ہیں اور لاعلاج بیماری بھی وہیں ہے ۔