Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 571

متفرق مسائل کی کتاب

نحوست پکڑنے ( اور منحوس سمجھنے ) سے بچنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

1777

Muwatta Imam Malik #1777

Sahih

[1777] عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : إِنْ کَانَ فَفِی الْفَرَسِ وَالْمَرْأَۃِ وَالْمَسْکَنِ یَعْنِی الشُّؤْمَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بیشک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر وہ ہوتی تو گھوڑے ، عورت اور گھر میں ہوتی ۔‘‘ آپ ﷺ نحوست کو مراد لے رہے تھے ۔

1778

Muwatta Imam Malik #1778

Sahih

[1778] عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : الشُّؤْمُ فِی الدَّارِ وَالْمَرْأَۃِ وَالْفَرَسِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ نحوست تو گھر ، عورت اور گھوڑے میں ہوتی ہے ۔‘‘

1779

Muwatta Imam Malik #1779

Sahih

[1779] عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَ نَّہُ قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إِلَی رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ دَارٌ سَکَنَّاہَا، وَالْعَدَدُ کَثِیرٌ، وَالْمَالُ وَافِرٌ، فَقَلَّ الْعَدَدُ، وَذَہَبَ الْمَالُ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : دَعُوہَا ذَمِیمَۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ اے اللہ کے رسول ﷺ ! وہ گھر جس میں ہم نے رہائش اختیار کی تھی تو اس وقت ( ہمارے گھرانے کے افراد کی ) تعداد زیادہ تھی اور مال بھی وافر تھا ، پھر تعداد بھی کم ہو گئی اور مال بھی ختم ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے چھوڑ دو اس حال میں کہ وہ ( تمھارے دلوں میں ) مذمت کیا ہوا ( مکروہ اور منحوس ) ہے ۔‘‘