Muwatta Imam Malik #1771
[1771] عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ: رَأْسُ الْکُفْرِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، وَالْفَخْرُ وَالْخُیْـلَائُ فِی أَہْلِ الْخَیْلِ وَالإِبِلِ وَالْفَدَّادِینَ أَہْلِ الْوَبَرِ، وَالسَّکِینَۃُ فِی أَہْلِ الْغَنَمِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کفر کا سر ( بڑا کفر ) مشرق کی طرف ہے ، فخر و تکبر گھوڑوں اور اونٹوں والوں اور بہت چلانے والے خانہ بدوشوں میں ہے اور سکینت ( عاجزی ، تواضع اور وقار ) بکریوں والوں میں ہے ۔‘‘