Muwatta Imam Malik #1768
[1768] عَنْ سُفْیَانَ بْنِ أبِی زُہَیْرٍ، وَہُوَ رَجُلٌ مِنْ أَزْدِ شَنُوئَ ۃَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ ، وَہُوَ یُحَدِّثُ نَاساً مَعَہُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ یَقُولُ:مَنِ اقْتَنَی کَلْباً لَا یُغْنِی عَنْہُ زَرْعاً وَلَا ضَرْعاً، نَقَصَ مِنْ عَمَلِہِ کُلَّ یَوْمٍ قِیرَاطٌ۔ قَالَ : آنْتَ سَمِعْتَ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ ؟ فَقَالَ : إِی وَرَبِّ ہَذَا الْمَسْجِدِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ جو کہ اَزْدِشنُوء ہ قبیلے میں سے ایک فرد ( تھے اور ) رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے تھے ، وہ اپنے ہمراہ موجود کچھ لوگوں کو مسجد نبوی کے دروازے کے پاس بیان فرما رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا :’’ جس شخص نے کسی کتے کو پالا جو زراعت اور جانوروں سے اسے کفایت نہیں کرتا تو اس کے عمل میں سے روزانہ ایک قیراط ( کے برابر اجر کی ) کمی کر دی جاتی ہے ۔‘‘ حضرت سائب رضی اللہ عنہ نے حضرت سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ سے ) کہا : کیا آپ نے خود اس فرمان کو رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا ؟ وہ فرمانے لگے کہ ہاں ، اس مسجد کے رب کی قسم !