Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 565

متفرق مسائل کی کتاب

چھینک سن کر دعا دینے کا بیان

2 hadiths in this chapter

1760

Muwatta Imam Malik #1760

Sahih

[1760] عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی بَکْرٍ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ:إِنْ عَطَسَ فَشَمِّتْہُ، ثُمَّ إِنْ عَطَسَ فَشَمِّتْہُ، ثُمَّ إِنْ عَطَسَ فَشَمِّتْہُ، ثُمَّ إِنْ عَطَسَ فَقُل : إِنَّکَ مَضْنُوکٌ۔ قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ أبِی بَکْرٍ:لَا أَدْرِی أَبَعْدَ الثَّالِثَۃِ أَوِ الرَّابِعَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن أبی بکر رضی اللہ عنہ اپنے والد ( ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر وہ ( مسلمان بھائی ) چھینک لے ( اور ( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ) کہے تو ( یَرْحَمُکَ اللّٰہُ ) ’’ اللہ تجھ پر رحم فرمائے ‘‘ کے الفاظ کے ساتھ ) اسے دعا دو ، پھر اگر وہ چھینکے تو اسے دعا دو ، پھر اگر وہ چھینک مارے تو اسے دعا دو ، پھر اگر وہ ( چوتھی بار ) چھینک لے تو اسے کہو : بلاشبہ تمھیں تو زکام ہے ۔ عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : مجھے یاد نہیں رہا کہ تین یا چار ( چھینکوں میں سے کس ) کے بعد ( یہ الفاظ کہنے کا حکم ہوا تھا ) ۔

1761

Muwatta Imam Malik #1761

Sahih

[1761] عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا عَطَسَ فَقِیلَ لَہُ : یَرْحَمُکَ اللَّہُ۔ قَالَ : یَرْحَمُنَا اللّٰہُ وَإِیَّاکُمْ، وَیَغْفِرُ لَنَا وَلَکُمْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب چھینک لیتے اور انھیں ( یَرْحَمُکَ اللّٰہُ ) کہا جاتا تو وہ فرماتے : ( یَرْحَمُنَا اللّٰہُ وَ اِیَّاکُمْ وَ یَغْفِرُ لَنَا وَلَکُمْ ) ’’ اللہ ہم پر اور تم پر بھی رحمت فرمائے اور ہماری اور تمھاری مغفرت فرمائے ۔‘‘