Muwatta Imam Malik #1757
[1757] عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ سَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ أَسْتَأْذِنُ عَلَی أُمِّی ؟ فَقَالَ :نَعَمْ قَالَ الرَّجُلُ إنِّی مَعَہَا فِی الْبَیْتِ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ :اسْتَأْذِنْ عَلَیْہَا۔ فَقَالَ الرَّجُلُ : إنِّی خَادِمُہَا۔ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ :اسْتَأْذِنْ عَلَیْہَا، أَتُحِبُّ أَنْ تَرَاہَا عُرْیَانَۃً؟۔ قَالَ : لَا۔ قَالَ :فَاسْتَأْذِنْ عَلَیْہَا۔
اردو ترجمہ · Urdu
عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ سے ایک آدمی نے سوال کیا ، کہنے لگا کہ اے اللہ کے رسول ! کیا میں اپنی والدہ پر داخل ہوتے وقت ( ان کے گھر جاتے وقت ) بھی اجازت طلب کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ‘‘ وہ آدمی کہنے لگا : بے شک میں اس کے ساتھ ہی اس کے گھر میں رہتا ہوں ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس کے پاس جانے کے وقت اجازت طلب کرو ۔‘‘ وہ آدمی عرض کرنے لگا : بلاشبہ میں تو اس کا خادم بھی ہوں ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اس کے پاس جاتے وقت اجازت مانگو ۔ کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ اسے برہنہ دیکھو ؟ وہ کہنے لگا کہ نہیں تو فرمایا :’’ اسی لیے اس کے پاس اجازت لے کر جاؤ ۔‘‘