Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 560

متفرق مسائل کی کتاب

چَوسر اور شطرنج کا بیان

3 hadiths in this chapter

1747

Muwatta Imam Malik #1747

Sahih

[1747] عَنْ أبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدِ فَقَدْ عَصَی اللّٰہَ وَرَسُولَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے نرد کھیلا تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کا ارتکاب کیا ۔‘‘

1748

Muwatta Imam Malik #1748

Sahih

[1748] عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَ نَّہُ بَلَغَہَا : أَنَّ أَہْلَ بَیْتٍ فِی دَارِہَا کَانُوا سُکَّاناً فِیہَا وَعِنْدَہُمْ نَرْدٌ، فَأَرْسَلَتْ إِلَیْہِمْ لَئِنْ لَمْ تُخْرِجُوہَا لأُخْرِجَنَّکُمْ مِنْ دَارِی، وَأَنْکَرَتْ ذَلِکَ عَلَیْہِمْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے ، انھیں یہ خبر پہنچی کہ ان کے محلے میں ایک گھر والے رہائش پذیر ہیں اور ان کے پاس نرد بھی ہے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کی طرف ( یہ پیغام ) بھیجا کہ اگر تم نے اس ( نرد ) کو ( اپنے گھر ) سے نہ نکالا تو میں ضرور تمھیں اپنے محلے سے نکال دوں گی اور انھوں نے ان پر اس ( کھیل ) کا انکار کیا ( اور اسے بہت برا جانا )

1749

Muwatta Imam Malik #1749

Sahih

[1749] عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَ نَّہُ کَانَ إِذَا وَجَدَ أَحَداً مِنْ أَہْلِہِ یَلْعَبُ بِالنَّرْدِ ضَرَبَہُ وَکَسَرَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بلاشبہ جب وہ اپنے گھر والوں میں سے کسی کو دیکھتے کہ وہ نرد کھیل رہا ہے تو اس ( کھیلنے والے ) کو مارتے اور اس ( نرد ) کو توڑ دیتے ۔