Muwatta Imam Malik #1736
[1736] عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَ نَّہُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ :إِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی یَقُولُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ: : أَیْنَ الْمُتَحَابُّونَ لِجَلَالِی، الْیَوْمَ أُظِلُّہُمْ فِی ظِلِّی, یَوْمَ لَا ظِلَّ إِلاَّ ظِلِّی۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ یقیناً اللہ تبارک و تعالیٰ قیامت کے دن فرمائیں گے : کہاں ہیں میری جلالت ( و بزرگی اور عظمت ) کی وجہ سے آپس میں محبت رکھنے والے ؟ آج کے دن میں انھیں اپنے ( عرش کے ) سائے میں سایہ عطا کروں گا جس دن کہ میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہے ۔‘‘