Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 556

متفرق مسائل کی کتاب

بال رنگنے کا بیان

1 hadith in this chapter

1731

Muwatta Imam Malik #1731

Sahih

[1731] عَنْ أبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ یَغُوثَ قَالَ: وَکَانَ جَلِیساً لَہُمْ، وَکَانَ أَبْیَضَ اللِّحْیَۃِ وَالرَّأْسِ۔ قَالَ : فَغَدَا عَلَیْہِمْ ذَاتَ یَوْمٍ وَقَدْ حَمَّرَہُمَا۔ قَالَ : فَقَالَ لَہُ الْقَوْمُ : ہَذَا أَحْسَنُ۔ فَقَالَ : إِنَّ أُمِّی عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ أَرْسَلَتْ إِلَیَّ الْبَارِحَۃَ جَارِیَتَہَا نُخَیْلَۃَ، فَأَقْسَمَتْ عَلَیَّ لأَصْبُغَنَّ، وَأَخْبَرَتْنِی أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ کَانَ یَصْبُغُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک عبدالرحمن بن اسود بن عبدِ یغوث رحمہ اللہ جو کہ ان کے ہم نشین تھے ( ان کے پاس بیٹھا کرتے تھے ) اور ان کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے ۔ وہ ایک دن صبح کے وقت ان کے پاس اس حال میں آئے کہ انھوں نے سر اور داڑھی کے بال ( مہندی یا کسی اور چیز کے ساتھ ) سرخ کر رکھے تھے ، لوگوں نے ان سے کہا کہ یہ زیادہ خوبصورت ( حالت ) ہے تو وہ فرمانے لگے : بلاشبہ میری امی ( ام المومنین ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ نے گزشتہ رات میری طرف اپنی لونڈی نُخَیلہ کو بھیجا تھا اور مجھے قسم دی تھی کہ میں ضرور ( بالوں کو ) رنگ لوں اور انھوں نے مجھے یہ خبر بھی دی کہ بلاشبہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی بالوں کو رنگا کرتے تھے ۔