Muwatta Imam Malik #1729
[1729] عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَنَّ أَ بَا قَتَادَۃَ الْأَنْصَارِیَّ قَالَ لِرَسُولِ اللّٰہِ ﷺ : إِنَّ لِی جُمَّۃً أَفَأُرَجِّلُہَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : نَعَمْ وَأَکْرِمْہَافَکَانَ أَبُو قَتَادَۃَ رُبَّمَا دَہَنَہَا فِی الْیَوْمِ مَرَّتَیْنِ، لِمَا قَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : وَأَکْرِمْہَا۔
اردو ترجمہ · Urdu
یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : بلاشبہ میرے بال کندھوں تک ہیں تو کیا میں ان میں کنگھی کر لیا کروں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں اور ان کا اکرام ( عزت ) بھی کیا کرو ۔‘‘ چنانچہ حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بسا اوقات ایک دن میں دو بار انھیں تیل لگاتے ، اس وجہ سے کہ رسول اللہ ﷺ نے انھیں فرمایا تھا کہ ’’ اور ان کا اکرام بھی کیا کرو ۔‘‘