Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 553

متفرق مسائل کی کتاب

مریض کی تیمارداری اور بدشگونی کا بیان

2 hadiths in this chapter

1722

Muwatta Imam Malik #1722

Sahih

[1722] عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : إِذَا عَادَ الرَّجُلُ الْمَرِیضَ خَاضَ الرَّحْمَۃَ، حَتَّی إِذَا قَعَدَ عِنْدَہُ قَرَّتْ فِیہِ۔ أَوْ نَحْوَ ہَذَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب آدمی مریض کی تیمار داری کرتا ہے تو رحمت میں داخل ہو جاتا ہے ، یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس ( جا کر ) بیٹھتا ہے تو رحمت اس آدمی میں قرار ( اور جگہ ) پا لیتی ہے ۔‘‘ یا اس کی مثل فرمایا ۔

1723

Muwatta Imam Malik #1723

Sahih

[1723] عَنِ ابْنِ عَطِیَّۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : لَا عَدْوَی وَلَا ہَامَ وَلَا صَفَرَ، وَلَا یَحُلَّ الْمُمْرِضُ عَلَی الْمُصِحِّ، وَلْیَحْلُلِ الْمُصِحُّ حَیْثُ شَائَ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللّٰہِ وَمَا ذَاکَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : إِنَّہُ أَذًی۔

اردو ترجمہ · Urdu

( عبداللہ ) ابن عطیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ نہ عَدْویٰ ( کوئی متعدی بیماری ) ہے ، نہ کوئی ہام ( اُلّو کی نحوست والا عقیدہ ) ہے اور نہ کوئی صفر ہے ، اور بیمار اونٹوں والا شخص صحت مند اونٹوں والے کے پاس پڑاؤ نہ ڈالے اور صحت مند اونٹوں والا جہاں چاہے قیام کرے ۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! اس کا کیا سبب ہے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بلاشبہ یہ باعث اذیت ہے ۔‘‘