Muwatta Imam Malik #1719
[1719] عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ أبِی بَکْرٍ کَانَتْ إِذَا أُتِیَتْ بِالْمَرْأَۃِ وَقَدْ حُمَّتْ تَدْعُو لَہَا، أَخَذَتِ الْمَائَ فَصَبَّتْہُ بَیْنَہَا وَبَیْنَ جَیْبِہَا وَقَالَتْ : إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ کَانَ یَأْمُرُنَا أَنْ نُبْرِدَہَا بِالْمَائِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
فاطمہ بنت منذر سے روایت ہے کہ بے شک ( ان کی دادی جان ) حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہما کے پاس جب کوئی ایسی عورت لائی جاتی جسے بخار ہوتا تو وہ اس کے لیے دعا کرتیں ( اور ) پانی منگواتیں ( پھر ) پانی لیتیں اور اسے اس کے اور اس کے گریبان کے درمیان ( یعنی سینے پر ) انڈیلتیں اور فرماتیں : بلاشبہ رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم فرمایا کرتے تھے کہ اس ( بخار ) کو پانی کے ساتھ ٹھنڈا کیا کریں ۔