Muwatta Imam Malik #1716
[1716] عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ : أَنَّ رَجُلاً فِی زَمَانِ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ أَصَابَہُ جُرْحٌ، فَاحْتَقَنَ الْجُرْحُ الدَّمَ، وَأَنَّ الرَّجُلَ دَعَا رَجُلَیْنِ مِنْ بَنِی أَنْمَارٍ، فَنَظَرَا إِلَیْہِ، فَزَعَمَا أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ لَہُمَا: أَیُّکُمَا أَطَبُّ ؟۔ فَقَالَا : أَوَ فِی الطِّبِّ خَیْرٌ یَا رَسُولَ اللّٰہِ ؟ فَزَعَمَ زَیْدٌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ :أَنْزَلَ الدَّوَائَ، الَّذِی أَنْزَلَ الأَدْوَائَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک آدمی کو کوئی زخم پہنچا اور زخم نے خون کو روک لیا ( زخم پر خون جم گیا ) اور بلاشبہ اس ( زخمی ) آدمی نے بنواَنمار کے دو آدمیوں کو بلایا ، ان دونوں نے اس کی طرف دیکھا ۔ وہ دونوں کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں سے فرمایا تھا :’’ تم میں سے کون علم طِبّ کو زیادہ جاننے والا ہے ‘‘؟ دونوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ ! کیا طب میں کوئی خیر ہے ؟ زید بن اسلم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ دوا کو اسی ذات نے نازل فرمایا ہے جس نے بیماریوں کو نازل کیا ہے ۔‘‘