Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 550

متفرق مسائل کی کتاب

بیماری میں پناہ مانگنے اور دم کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

1713

Muwatta Imam Malik #1713

Sahih

[1713] عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أبِی الْعَاصِ، أَ نَّہُ أَتَی رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ ، قَالَ عُثْمَانُ : وَبِی وَجَعٌ قَدْ کَادَ یُہْلِکُنِی۔ قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : امْسَحْہُ بِیَمِینِکَ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَقُلْ : أَعُوذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُقَالَ : فَقُلْتُ ذَلِکَ، فَأَذْہَبَ اللّٰہُ مَا کَانَ بِی، فَلَمْ أَزَلْ آمُرُ بِہَا أَہْلِی وَغَیْرَہُمْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : مجھے ایک تکلیف تھی ، جو قریب تھا کہ مجھے ہلاک کر دیتی ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ( مجھ سے ) فرمایا :’’ سات بار اس ( درد کے مقام ) پر اپنا داہنا ہاتھ پھیرو اور ( یہ کلمات ) کہو : ( اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَ قُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ ) ’’ میں اللہ کی عزت اور قدرت کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں اس چیز کے شر سے جو میں محسوس کر رہا ہوں ۔‘‘ وہ ( حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ) کہتے ہیں کہ میں نے اسے کہا : ( یہ وظیفہ کیا ) تو اللہ تعالیٰ اس تکلیف کو لے گیا جو میرے ساتھ تھی ۔ چنانچہ میں اپنے گھر والوں اور ان کے علاوہ ( لوگوں ) کو اس کا حکم کرتا رہتا ہوں ۔

1714

Muwatta Imam Malik #1714

Sahih

[1714] عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ کَانَ إِذَا اشْتَکَی یَقْرَأُ عَلَی نَفْسِہِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَیَنْفِثُ۔ قَالَتْ: فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُہُ کُنْتُ أَنَا أَقْرَأُ عَلَیْہِ، وَأَمْسَحُ عَلَیْہِ بِیَمِینِہِ، رَجَائَ بَرَکَتِہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ جب بیمار ہوتے تو اپنے آپ پر معوذات سورتیں پڑھتے اور پھونک مارتے ۔ وہ کہتی ہیں کہ پھر جب آپ ﷺ کی تکلیف سخت ہو گئی تو میں آپ پر ( ان سورتوں کو ) پڑھتی اور آپ ﷺ ہی کا ہاتھ آپ ﷺ پر پھیرتی ، اس ہاتھ کی برکت کی وجہ سے ( میں ایسا کرتی ) ۔‘‘

1715

Muwatta Imam Malik #1715

Zaeef

[1715] عَنْ عَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ دَخَلَ عَلَی عَائِشَۃَ وَہِیَ تَشْتَکِی، وَیَہُودِیَّۃٌ تَرْقِیہَا، فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : ارْقِیہَا بِکِتَابِ اللّٰہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عمرہ بنت عبدالرحمن رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ بیشک حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس داخل ہوئے ، اس وقت وہ بیمار تھیں اور ایک یہودن انھیں دم کر رہی تھی تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی کتاب کے ساتھ اسے دم کر ۔