Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 549

متفرق مسائل کی کتاب

بیمار شخص کے اجر کا بیان

4 hadiths in this chapter

1709

Muwatta Imam Malik #1709

Sahih

[1709] عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ بَعَثَ اللّٰہُ تَعَالَی إِلَیْہِ مَلَکَیْنِ، فَقَالَ : انْظُرَا مَاذَا یَقُولُ لِعُوَّادِہِ، فَإِنْ ہُوَ، إِذَا جَاؤُوہُ، حَمِدَ اللّٰہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ، رَفَعَا ذَلِکَ إِلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ، وَہُوَ أَعْلَمُ، فَیَقُولُ : لِعَبْدِی عَلَیَّ إِنْ تَوَفَّیْتُہُ أَنْ أُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ، وَإِنْ أَنَا شَفَیْتُہُ أَنْ أُبْدِلَ لَہُ لَحْماً خَیْراً مِنْ لَحْمِہِ، وَدَماً خَیْراً مِنْ دَمِہِ، وَأَنْ أُکَفِّرَ عَنْہُ سَیِّئَاتِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب آدمی بیمار ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف دو فرشتے بھیجتے ہیں اور ( ان سے ) فرماتے ہیں کہ دیکھو وہ ( میرا مریض بندہ ) اپنی بیمار پرسی کرنے والوں سے کیا کہتا ہے ؟ چنانچہ اگر تو وہ بیمار جس وقت کہ وہ ( تیمارداری کرنے والے ) آئیں ( تو ) اللہ کی حمد بیان کرے اور اس کی ثنا ( تعریف ) کرے تو وہ دونوں اس ( حمد و ثنا ) کو اللہ کی طرف اٹھا کر لے جاتے ہیں ، حالانکہ وہ ( اللہ پہلے ہی سے سب کچھ ) بہت خوب جاننے والا ہے ، چنانچہ وہ فرماتا ہے : میرے بندے کے لیے مجھ پر ( یہ عہد ) ہے کہ اگر میں نے اسے ( اس بیماری میں ) فوت کر لیا تو اسے جنت میں داخل کروں گا اور اگر میں نے اسے شفا نصیب کی تو میں اسے اس کے گوشت کے بدلے بہترین گوشت اور اس کے خون کے بدلے بہترین خون عطا فرماؤں گا اور یہ ( بھی مجھ پر عہد ہے ) کہ میں اس سے اس کی برائیاں مٹا دوں گا ۔‘‘

1710

Muwatta Imam Malik #1710

Sahih

[1710] عَنْ یَزِیدَ بْنِ خُصَیْفَۃَ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ، أَنَّہُ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : لَا یُصِیبُ الْمُؤْمِنَ مِنْ مُصِیبَۃٍ، حَتَّی الشَّوْکَۃُ، إِلاَّ قُصَّ بِہَا، أَوْ کُفِّرَ بِہَا مِنْ خَطَایَاہُ۔ لَا یَدْرِی یَزِیدُ أَ یَّہُمَا قَالَ عُرْوَۃُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یزید بن خُصَیفہ رحمہ اللہ عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مومن کو کوئی بھی مصیبت حتیٰ کہ کانٹا بھی چبھتا ہے تو ضرور اس کے عوض اس کے کچھ گناہ بدلے میں لے لیے جاتے ہیں یا ( فرمایا کہ ) مٹا دیے جاتے ہیں ‘‘۔ ( امام مالک رحمہ اللہ کے شیخ ) یزید ( بن خُصَیفہ رحمہ اللہ ) کو یاد نہیں رہا کہ ( ان کے شیخ ) عروہ ( بن زبیر رضی اللہ عنہ ) نے ان دونوں لفظوں ( قُصَّ اور کُفِّرَ ) میں سے کیا کہا تھا ۔

1711

Muwatta Imam Malik #1711

Sahih

[1711] سَمِعْتُ أَ بَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : مَنْ یُرِدِ اللّٰہُ بِہِ خَیْراً یُصِبْ مِنْہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرما لے اس پر مصیبت ڈال دیتا ہے ۔‘‘

1712

Muwatta Imam Malik #1712

Zaeef

[1712] عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَنَّ رَجُلاً جَائَہُ الْمَوْتُ فِی زَمَانِ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ ، فَقَالَ رَجُلٌ : ہَنِیئاً لَہُ مَاتَ وَلَمْ یُبْتَلَ بِمَرَضٍ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : وَیْحَکَ وَمَا یُدْرِیکَ لَوْ أَنَّ اللّٰہَ ابْتَـَلَاہُ بِمَرَضٍ، یُکَفِّرُ بِہِ مِنْ سَیِّئَاتِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک آدمی کو موت آ گئی تو ایک آدمی کہنے لگا کہ اسے مبارک ہو ، وہ اس حال میں فوت ہوا کہ کسی بھی مرض میں مبتلا نہ کیا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تیرا ناس ہو اور تم کیا جانو کہ اگر اللہ تعالیٰ اسے کسی مرض میں مبتلا کر دیتا تو اس کے بدلے میں اس کی کچھ برائیاں مٹا دیتا ۔‘‘