Muwatta Imam Malik #1681
[1681] حَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ أُتِیَ بِلَبَنٍ قَدْ شِیبَ بِمَائٍ مِنَ الْبِئْرِ، وَعَنْ یَمِینِہِ أَعْرَأبِیٌّ، وَعَنْ یَسَارِہِ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقُ، فَشَرِبَ، ثُمَّ أَعْطَی الأَعْرَأبِیَّ وَقَالَ : الْأَیْمَنَ فَالْأَیْمَنَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ دودھ لایا گیا جس میں کنویں کا پانی ملایا گیا تھا ۔ اس وقت آپ ﷺ کے دائیں جانب ایک اعرابی صحابی رضی اللہ عنہ اور آپ ﷺ کے بائیں جانب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے ، چنانچہ آپ ﷺ نے اسے نوش فرمایا ، پھر ( باقی ماندہ مشروب ) اعرابی کو دے دیا اور فرمایا :’’ دائیں جانب والا ( زیادہ حقدار ہے ) ، پھر ( وہ جو اس کے بعد ) دائیں جانب والا ہو ۔‘‘