Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 539

متفرق مسائل کی کتاب

کافر کی آنت کے متعلق بیان

2 hadiths in this chapter

1673

Muwatta Imam Malik #1673

Sahih

[1673] حَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : یَأْکُلُ الْمُسْلِمُ فِی مِعًی وَاحِدٍ، وَالْکَافِرُ یَأْکُلُ فِی سَبْعَۃِ أَمْعَائٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے ۔‘‘

1674

Muwatta Imam Malik #1674

Sahih

[1674] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أبِی صَالِحٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ ضَافَہُ ضَیْفٌ کَافِرٌ، فَأَمَرَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ بِشَاۃٍ فَحُلِبَتْ, فَشَرِبَ حِلَابَہَا، ثُمَّ أُخْرَی فَشَرِبَہُ، ثُمَّ أُخْرَی فَشَرِبَہُ، حَتَّی شَرِبَ حِلَابَ سَبْعِ شِیَاہٍ, ثُمَّ إِنَّہُ أَصْبَحَ فَأَسْلَمَ، فَأَمَرَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ بِشَاۃٍ فَحُلِبَتْ، فَشَرِبَ حِلَابَہَا، ثُمَّ أَمَرَ لَہُ بِأُخْرَی فَلَمْ یَسْتَتِمَّہَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : الْمُؤْمِنُ یَشْرَبُ فِی مِعًی وَاحِدٍ : وَالْکَافِرُ یَشْرَبُ فِی سَبْعَۃِ أَمْعَائٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک کافر شخص مہمان بنا تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے لیے ایک بکری کا ( دودھ دوہنے کا حکم ) فرمایا ، تو اس کا دودھ دوہا گیا ، چنانچہ وہ اس کا دودھ پی گیا ، پھر دوسری ( بکری کا دودھ دوہنے کا حکم دیا ) ، تو وہ اسے بھی پی گیا ، پھر ایک اور ( بکری کے متعلق حکم دیا ) ، وہ اسے بھی پی گیا ، یہاں تک کہ وہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا ۔ پھر بلاشبہ اس نے صبح کی اور مسلمان ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے لیے ایک بکری کا ( دودھ دوہنے ) کا حکم دیا ، چنانچہ اس کا دودھ دوہا گیا ، وہ اس کو پی گیا پھر آپ ﷺ نے ایک اور بکری ( کے دودھ دوہنے ) کا حکم دیا تو وہ ( اس بکری ) کا دودھ پورا نہ پی سکا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مومن ایک آنت میں پیتا ہے اور کافر سات آنتوں میں پیتا ہے ۔‘‘