Muwatta Imam Malik #1671
[1671] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ :لَیْسَ الْمِسْکِینُ بِہَذَا الطَّوَّافِ الَّذِی یَطُوفُ عَلَی النَّاسِ، فَتَرُدُّہُ اللُّقْمَۃُ وَاللُّقْمَتَانِ، وَالتَّمْرَۃُ وَالتَّمْرَتَانِ۔ قَالُوا : فَمَا الْمِسْکِینُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ ؟ قَالَ: الَّذِی لَا یَجِدُ غِنًی یُغْنِیہِ، وَلَا یَفْطُنُ النَّاسُ لَہُ فَیُتَصَدَّقَ عَلَیْہِ، وَلَا یَقُومُ فَیَسْأَلَ النَّاسَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ( اصل ) مسکین یہ چکر لگانے والا ( شخص ) نہیں جو لوگوں پر چکر لگاتا ہے ( اور ان سے مانگتا رہتا ہے ) پھر اسے ایک لقمہ یا دو لقمے یا ایک کھجور یا دو کھجوریں واپس لوٹاتی ہیں ۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا کہ پھر مسکین ہے کون ؟ اے اللہ کے رسول ! فرمایا :’’ وہ جو اس قدر مالداری ( اور وسعت ) نہیں پاتا جو اسے کفایت کرے اور نہ لوگوں کو اس کا حال معلوم ہوتا ہے کہ اس پر صدقہ کیا جا سکے اور نہ وہ کھڑا ہوتا ہے کہ لوگوں سے مانگ سکے ۔‘‘