Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 537

متفرق مسائل کی کتاب

بائیں ہاتھ سے کھانے کی ممانعت کا بیان

2 hadiths in this chapter

1669

Muwatta Imam Malik #1669

Sahih

[1669] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزُّبَیْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ السَّلَمِیِّ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَہَی أَنْ یَأْکُلَ الرَّجُلُ بِشِمَالِہِ، أَوْ یَمْشِیَ فِی نَعْلٍ وَاحِدَۃٍ, وَأَنْ یَشْتَمِلَ الصَّمَّائَ، وَأَنْ یَحْتَبِیَ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ کَاشِفاً عَنْ فَرْجِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا کہ آدمی اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھائے ، یا ایک جوتے میں چلے اور اس سے ( بھی منع فرمایا ) کہ وہ صماء ( بہری بکل ) کے انداز میں کپڑا لپیٹے اور اس سے بھی ( منع فرمایا ) کہ ایک کپڑے میں ( اس طرح ) گوٹھ لگائے کہ اپنی شرمگاہ کو برہنہ رکھنے والا ہو ۔

1670

Muwatta Imam Malik #1670

Sahih

[1670] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ أبِی بَکْرِ بْنِ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ, أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ فَلْیَأْکُلْ بِیَمِینِہِ، وَلْیَشْرَبْ بِیَمِینِہِ، فَإِنَّ الشَّیْطَانَ یَأْکُلُ بِشِمَالِہِ، وَیَشْرَبُ بِشِمَالِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی شخص کھانے لگے تو اسے چاہیے کہ اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور اپنے دائیں ہاتھ سے پیے کیونکہ بلاشبہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے ۔‘‘