Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 536

متفرق مسائل کی کتاب

فطری سنتوں ( طریقوں ) کا بیان 604

2 hadiths in this chapter

1667

Muwatta Imam Malik #1667

Sahih

[1667] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَۃِ : تَقْلِیمُ الأَظَافِرِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ، وَنَتْفُ الإِبْطِ، وَحَلْقُ الْعَانَۃِ، وَالاِخْتِتَانُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں : پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں : ناخن تراشنا ، مونچھیں کاٹنا ، بغلوں کے بال اکھیڑنا ، زیر ناف بال مونڈنا اور ختنہ کرنا ۔

1668

Muwatta Imam Malik #1668

Sahih

[1668] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الَمُسَیَّبِ، أَ نَّہُ قَالَ : کَانَ إِبْرَاہِیمُ علیہ السلام أَوَّلَ النَّاسِ ضَیَّفَ الضَّیْفَ، وَأَوَّلَ النَّاسِ اخْتَتَنَ، وَأَوَّلَ النَّاسِ قَصَّ الشَّارِبَ، وَأَوَّلَ النَّاسِ رَأَی الشَّیْبَ، فَقَالَ : یَا رَبِّ مَا ہَذَا ؟ فَقَالَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی : وَقَارٌ یَا إِبْرَاہِیمُ۔ فَقَالَ : رَبِّ زِدْنِی وَقَاراً۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں : بے شک حضرت ابراہیم علیہ السلام نے لوگوں میں سب سے پہلے مہمان کی ضیافت کی ، لوگوں میں وہ سب سے پہلے شخص ہیں جنھوں نے ختنہ کیا ، وہ سب سے پہلے انسان ہیں جنھوں نے مونچھیں کاٹیں اور وہ سب سے پہلے شخص ہیں جنھوں نے سفید بال دیکھے تو کہا : اے میرے رب ! یہ کیا ہے ؟ تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا : اے ابراہیم علیہ السلام ! یہ وقار ( کی علامت ) ہے تو انھوں نے عرض کیا : اے میرے رب ! مجھے وقار میں مزید بڑھا دے ۔