Muwatta Imam Malik #1665
[1665] حَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، أَ نَّہُ سَمِعَہُ یَقُولُ : کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ لَیْسَ بِالطَّوِیلِ الْبَائِنِ، وَلَا بِالْقَصِیرِ، وَلَیْسَ بِالْأَبْیَضِ الأَمْہَقِ، وَلَا بِالآدَمِ، وَلَا بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ، وَلَا بِالسَّبِطِ، بَعَثَہُ اللّٰہُ عَلَی رَأْسِ أَرْبَعِینَ سَنَۃً، فَأَقَامَ بِمَکَّۃَ عَشْرَ سِنِینَ، وَبِالْمَدِینَۃِ عَشْرَ سِنِینَ، وَتَوَفَّاہُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی رَأْسِ سِتِّینَ سَنَۃً، وَلَیْسَ فِی رَأْسِہِ وَلِحْیَتِہِ عِشْرُونَ شَعْرَۃً بَیْضَائَ ﷺ ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نہ تو بہت زیادہ لمبے تھے ، نہ چھوٹے قد کے تھے ( بلکہ درمیانی قد سے کچھ اوپر قد والے تھے ) ، نہ ( چونے کی طرح ) بہت زیادہ سفید رنگت والے تھے اور نہ ( بالکل ) گندمی رنگ والے تھے ( بلکہ گندمی مائل گوری رنگت رکھتے تھے ) ، نہ ہی بہت زیادہ گھنگھریالے بالوں والے اور نہ بالکل سیدھے بالوں والے تھے ( بلکہ سیدھے بالوں میں معمولی سا گھنگھریالہ پن تھا ) اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو چالیس سال کے اختتام پر ( رسول بنا کر ) مبعوث فرمایا ۔ آپ ﷺ مکہ میں دس سال اور مدینہ میں بھی دس سال قیام پذیر رہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو ساٹھ سال کے اختتام پر فوت فرما لیا ، اس حال میں کہ آپ ﷺ کے سر اور داڑھی مبارک میں بیس سفید بال بھی نہ تھے ، اللہ تبارک و تعالیٰ آپ ﷺ پر صلاۃ و سلام نازل فرمائے ۔ آمین !