Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 533

متفرق مسائل کی کتاب

کپڑے پہننے کے متعلق بیان

3 hadiths in this chapter

1662

Muwatta Imam Malik #1662

Sahih

[1662] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزِّنَادٍ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَ نَّہُ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ عَنْ لِبْسَتَیْنِ وَعَنْ بَیْعَتَیْنِ، عَنِ الْمُلَامَسَۃِ، وَعَنِ الْمُنَابَذَۃِ، وَعَنْ أَنْ یَحْتَبِیَ الرَّجُلُ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ لَیْسَ عَلَی فَرْجِہِ مِنْہُ شَیْئٌ، وَعَنْ أَنْ یَشْتَمِلَ الرَّجُلُ بِالثَّوْبِ الْوَاحِدِ عَلَی أَحَدِ شِقَّیْہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے دو قسم کے پہننے کے انداز اور دو قسم کی بیع سے منع فرمایا ہے ، ( چنانچہ خرید و فروخت کی اقسام میں سے ) مُلامسہ اور منابذہ سے منع فرمایا اور اس سے ( منع فرمایا ) کہ آدمی ایک کپڑے میں اس طرح گوٹھ مارے کہ اس کی شرم گاہ پر اس کپڑے میں سے کچھ بھی نہ ہو اور اس سے بھی ( منع فرمایا ) کہ آدمی ایک کپڑے کو اپنی دونوں جانبوں میں سے ایک پر لپیٹے ( اور دوسری جانب ننگی رکھے ) ۔

1663

Muwatta Imam Malik #1663

Sahih

[1663] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَی حُلَّۃً سِیَرَائَ تُبَاعُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ لَوِ اشْتَرَیْتَ ہَذِہِ الْحُلَّۃَ فَلَبِسْتَہَا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَیْکَ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : إِنَّمَا یَلْبَسُ ہَذِہِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَہُ فِی الآخِرَۃِ ثُمَّ جَائَ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ مِنْہَا حُلَلٌ، فَأَعْطَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مِنْہَا حُلَّۃً، فَقَالَ عُمَرُ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ أَکَسَوْتَنِیہَا وَقَدْ قُلْتَ فِی حُلَّۃِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ :لَمْ أَکْسُکَہَا لِتَلْبَسَہَا فَکَسَاہَا عُمَرُ أَخاً لَہُ مُشْرِکاً بِمَکَّۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک حلہ یعنی ریشمی جوڑا ( لباس ) دیکھا جو مسجد ( نبوی ) کے دروازے کے پاس بیچا جا رہا تھا ، تو وہ کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! اگر آپ اس لباس کو خرید لیں ، پھر آپ اسے جمعہ کے دن پہن لیں یا وفد ( سے ملاقات ) کے لیے ( اسے زیب تن فرما لیں ) جب کہ وہ ( وفد والے لوگ ) آپ کے پاس آئیں ( تو یہ بہتر محسوس ہوتا ) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ یقیناً اسے تو صرف اور صرف وہ شخص ہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا ۔‘‘ پھر ( کچھ عرصہ بعد ) رسول اللہ ﷺ کے پاس اسی ( ریشمی لباس کی قسم ) سے کچھ جوڑے آئے تو آپ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو بھی ان میں سے ایک حلہ یعنی جوڑا دے دیا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ عرض کرنے لگے : اے اللہ کے رسول ﷺ ! کیا آپ نے مجھے وہ ( حلہ ) پہننے کے لیے عطا کیا ہے ، حالانکہ آپ عطارد رضی اللہ عنہ کے حلے کے بارے میں وہ کچھ فرما چکے ہیں جو کہ آپ نے ارشاد فرمایا تھا ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میں نے تو وہ تمھیں اس لیے نہیں دیا کہ تم خود اسے پہنو ۔‘‘ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ حلہ اپنے ایک مشرک بھائی کو دے دیا جو کہ مکہ میں تھا ۔

1664

Muwatta Imam Malik #1664

Sahih

[1664] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی طَلْحَۃَ، أَ نَّہُ قَالَ : قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَہُوَ یَوْمَئِذٍ أَمِیرُ الْمُؤمِنِینَ وَقَدْ رَقَعَ بَیْنَ کَتِفَیْہِ بِرُقَعٍ ثَلَاثٍ، لَبَّدَ بَعْضَہَا فَوْقَ بَعْضٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں : میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، وہ اس وقت امیرالمومنین تھے ، اس حال میں ( دیکھا ) کہ انھوں نے اپنے کندھوں کے درمیان میں ( کپڑے پر ) تین پیوند لگا رکھے تھے ، انھیں ایک دوسرے کے اوپر چپکایا ہوا تھا ۔