Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 529

متفرق مسائل کی کتاب

اُن کپڑوں کا بیان جنھیں پہننا عورتوں کے لیے مکروہ ہے

3 hadiths in this chapter

1651

Muwatta Imam Malik #1651

Sahih

[1651] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ أَبِی عَلْقَمَۃَ، عَنْ أُمِّہِ، أَ نَّہَا قَالَتْ : دَخَلَتْ حَفْصَۃُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَی عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ وَعَلَی حَفْصَۃَ خِمَارٌ رَقِیقٌ، فَشَقَّتْہُ عَائِشَۃُ، وَکَسَتْہَا خِمَاراً کَثِیفاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

علقمہ بن ابی علقمہ رحمہ اللہ اپنی والدہ ( مرجانہ اُمِّ علقمہ جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ لونڈی تھیں ) سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتی ہیں : حفصہ بنت عبدالرحمن رحمۃ اللہ علیہ ( اپنی پھوپھی جان ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ کے پاس داخل ہوئیں ، اس حال میں کہ حفصہ رحمۃ اللہ علیہ پر ایک باریک دوپٹا تھا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے پھاڑ ڈالا اور اسے ایک موٹا دوپٹا اوڑھا دیا ۔

1652

Muwatta Imam Malik #1652

Sahih

[1652] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أبِی مَرْیَمَ، عَنْ أبِی صَالِحٍ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَ نَّہُ قَالَ : نِسَائٌ کَاسِیَاتٌ عَارِیَاتٌ، مَائِلَاتٌ مُمِیلَاتٌ، لَا یَدْخُلْنَ الْجَنَّۃَ وَلَا یَجِدْنَ رِیحَہَا، وَرِیحُہَا یُوجَدُ مِنْ مَسِیرَۃِ خَمْسِ مِئَۃِ سَنَۃٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا : ایسی عورتیں جو کپڑے پہننے والی ہوں ( لیکن پھر بھی ) برہنہ ہوں ، مائل ہونے والی اور مائل کرنے والی ہوں ، وہ جنت میں داخل نہ ہوں گی اور نہ ہی اس ( جنت ) کی خوشبو کو پا سکیں گی حالانکہ اس کی خوشبو تو پانچ سو سال کی مسافت سے سونگھی جا سکتی ہے ۔

1653

Muwatta Imam Malik #1653

Sahih

[1653] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَامَ مِنَ اللَّیْلِ، فَنَظَرَ فِی أُفُقِ السَّمَائِ فَقَالَ : مَاذَا فُتِحَ اللَّیْلَۃَ مِنَ الْخَزَائِنِ، وَمَاذَا وَقَعَ مِنَ الْفِتَنِ، کَمْ مِنْ کَاسِیَۃٍ فِی الدُّنْیَا عَارِیَۃٌ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، أَیْقِظُوا صَوَاحِبَ الْحُجَرِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ رات کے وقت اٹھے ( بیدار ہوئے ) ، پھر آپ ﷺ نے آسمان کی طرف دیکھا اور فرمایا :’’ آج کی رات اللہ تعالیٰ نے کس قدر خزانے کھول دیے اور کس قدر فتنے واقع ہو گئے ، کس قدر دنیا میں کپڑے پہننے والیاں قیامت کے دن برہنہ ہوں گی ، حجروں والیوں ( اُمہات المومنین ) کو جگا دو ۔‘‘