Muwatta Imam Malik #1640
[1640] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَزِیدَ اللَّیْثِیِّ، عَنْ أبِی أَیُّوبَ الْأَنْصَاری، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : لَا یَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ یُہَاجِرَ أَخَاہُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَیَالٍ، یَلْتَقِیَانِ فَیُعْرِضُ ہَذَا وَیُعْرِضُ ہَذَا، وَخَیْرُہُمَا الَّذِی یَبْدَأُ بِالسَّلَامِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ تین راتوں سے زیادہ اپنے ( مسلمان ) بھائی کو چھوڑے رکھے ( اور صورتحال یہ ہو جائے کہ کسی راستے میں ) دونوں مل جائیں تو یہ بھی اعراض کر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے اور ان دونوں میں بہترین وہ ہے جو سلام کہنے میں آغاز کرے ۔‘‘