Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 524

متفرق مسائل کی کتاب

غصے کا بیان

2 hadiths in this chapter

1638

Muwatta Imam Malik #1638

Sahih

[1638] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ رَجُلاً أَتَی إِلَی رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ عَلِّمْنِی کَلِمَاتٍ أَعِیشُ بِہِنَّ، وَلَا تُکْثِرْ عَلَیَّ فَأَنْسَی۔ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : لَا تَغْضَبْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حمید بن عبدالرحمن بن عوف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ﷺ ! مجھے کچھ ایسے کلمات سکھائیے کہ ان کے ساتھ ( نفع اٹھاتے ہوئے اپنی پوری ) زندگی گزاروں اور مجھ پر زیادہ ( احکامات اور اس قدر ذمہ داریوں کا بیان ) نہ کیجیے گا کہ میں بھول جاؤں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ غصہ نہ کیا کر ۔‘‘

1639

Muwatta Imam Malik #1639

Sahih

[1639] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : لَیْسَ الشَّدِیدُ بِالصُّرَعَۃِ، إِنَّمَا الشَّدِیدُ الَّذِی یَمْلِکُ نَفْسَہُ عِنْدَ الْغَضَبِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ( کامل اور اصلی ) طاقتور ( اور زور آور ) شخص وہ نہیں جو ( مدمقابل کو ) بہت زیادہ پچھاڑ دینے والا ہو ، ( بلکہ ) بلاشبہ ( کامل درجے کا ) طاقتور تو صرف اور صرف وہ شخص ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے ۔‘‘