Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 523

متفرق مسائل کی کتاب

شرم و حیا کا بیان

2 hadiths in this chapter

1636

Muwatta Imam Malik #1636

Sahih

[1636] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ سَلَمَۃَ الزُّرَقِیِّ، عَنْ زَیْدِ بْنِ طَلْحَۃَ بْنِ رُکَانَۃَ، یَرْفَعُہُ إِلَی النَّبِیِّ ﷺ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : لِکُلِّ دِینٍ خُلُقٌ، وَخُلُقُ الإِسْلَامِ الْحَیَائُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن طلحہ بن رُکانہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ سے مرفوع بیان کرتے ہیں ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہر دین کا ایک خُلُق ( امتیازی خصلت اور نمایاں طریقہ ) ہوتا ہے اور اسلام کا خلق حیا ہے ۔‘‘

1637

Muwatta Imam Malik #1637

Sahih

[1637] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ مَرَّ عَلَی رَجُلٍ وَہُوَ یَعِظُ أَخَاہُ فِی الْحَیَائِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : دَعْہُ، فَإِنَّ الْحَیَائَ مِنَ الإِیمَانِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ ایک شخص کے پاس سے گزرے اس حال میں کہ وہ اپنے بھائی کو حیا ( کرتے رہنے کے معاملے ) میں نصیحت کر رہا تھا ( کہ یہ کثرت حیا تمھیں دنیوی منافع حاصل نہ کرنے دے گی ) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے ( اس کی حالت پر ) چھوڑ دو کیونکہ بلاشبہ حیا ایمان میں سے ہے ۔‘‘