Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 517

متفرق مسائل کی کتاب

یہودیوں کو مدینہ منورہ سے جلا وطن کرنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

1609

Muwatta Imam Malik #1609

Sahih

[1609] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أبِی حَکِیمٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَقُولُ : کَانَ مِنْ آخِرِ مَا تَکَلَّمَ بِہِ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ أَنْ قَالَ : قَاتَلَ اللّٰہُ الْیَہُودَ وَالنَّصَارَی، اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِیَائِہِمْ مَسَاجِدَ، لَا یَبْقَیَنَّ دِینَانِ بِأَرْضِ الْعَرَبِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے ( وفات سے قبل ) جو آخر میں گفتگو فرمائی کہ اس میں یہ بھی تھا کہ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ یہود و نصاریٰ پر لعنت کرے ( اور انھیں تباہ کرے ) جنھوں نے اپنے انبیاء کرام علیہم السلام کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا ۔ خبردار ! عرب کی زمین پر ہرگز دو دین ( بیک وقت ) نہ رہیں ۔‘‘

1610

Muwatta Imam Malik #1610

Sahih

[1610] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : لَا یَجْتَمِعُ دِینَانِ فِی جَزِیرَۃِ الْعَرَبِ قَالَ مَالِکٌ : قَالَ ابْنُ شِہَابٍ : فَفَحَصَ عَنْ ذَلِکَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، حَتَّی أَتَاہُ الثَّلْجُ وَالْیَقِینُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : لَا یَجْتَمِعُ دِینَانِ فِی جَزِیرَۃِ الْعَرَبِ فَأَجْلَی یَہُودَ خَیْبَرَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جزیرۂ عرب میں دو دین اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔‘‘ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن شہاب رحمہ اللہ نے کہا : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں جانچ پڑتال کی ، یہاں تک کہ انھیں اس بات پر اطمینان اور یقین حاصل ہو گیا کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے ( واقعی ) یہ فرمایا ہے کہ ’’ جزیرۂ عرب میں دو دین اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔‘‘ چنانچہ انھوں نے خیبر کے یہودیوں کو جلاوطن کر دیا ۔