Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 516

متفرق مسائل کی کتاب

مدینہ منورہ کی وبا کا بیان

3 hadiths in this chapter

1606

Muwatta Imam Malik #1606

Sahih

[1606] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ، أَنَّہَا قَالَتْ : لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ الْمَدِینَۃَ وُعِکَ أَبُو بَکْرٍ وَبِلَالٌ، قَالَتْ: فَدَخَلْتُ عَلَیْہِمَا فَقُلْتُ : یَا أَبَتِ کَیْفَ تَجِدُکَ ؟ وَیَا بِلَالُ کَیْفَ تَجِدُکَ ؟ قَالَتْ : فَکَانَ أَبُو بَکْرٍ إِذَا أَخَذَتْہُ الْحُمَّی یَقُولُ : کُلُّ امْرِئٍ مُصَبَّحٌ فِیْ أَہْلِہِ وَالْمَوْتُ أَدْنَی مِنْ شِرَاکِ نَعْلِہِ وَکَانَ بِلَالٌ إِذَا أُقْلِعَ عَنْہُ یَرْفَعُ عَقِیرَتَہُ فَیَقُولُ : أَلَا لَیْتَ شِعْرِی ہَلْ أَبْیتَنَّ لَیْلَۃً بِوَادٍ وَحَـوْلِی إِذْخِرٌ وَجَلِیلُ وَہَلْ أَرِدَنْ یَوْمـاً مِیَاہَ مَجِنَّۃٍ وَہَلْ یَبْدُوَنْ لِی شَامَۃٌ وَطَفِیْلُ قَالَتْ عَائِشَۃُ : فَجِئْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ فَأَخْبَرْتُہُ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ حَبِّبْ إِلَیْنَا الْمَدِینَۃَ کَحُبِّنَا مَکَّۃَ أَوْ أَشَدَّ، وَصَحِّحْہَا وَبَارِکْ لَنَا فِی صَاعِہَا وَمُدِّہَا، وَانْقُلْ حُمَّاہَا فَاجْعَلْہَا بِالْجُحْفَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ اُم المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ ( ہجرت کر کے ) مدینہ منورہ تشریف لائے تو حضرت ابوبکر اور حضرت بلال رضی اللہ عنہما بخار میں مبتلا ہو گئے ۔ وہ کہتی ہیں کہ میں ان دونوں کے پاس ( تیمارداری کے لیے ) گئی ، میں نے کہا کہ پیارے ابا جان ! آپ اپنے آپ کو کیسا محسوس کر رہے ہیں ؟ اور اے بلال ! آپ خود کو کیسا پاتے ہیں ؟ فرماتی ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو جب بخار آ لیتا تو وہ کہتے : «کُلُّ امْرِئٍ مُصَبَّحٌ فِی أَہْلِہِ وَالْمَوْتُ أَدْنَی مِنْ شِرَاکِ نَعْلِہِ» ’’ ہر آدمی کو اپنے گھر والوں میں صبح بخیر کہا جاتا ہے اور ( حالانکہ ) موت اس کے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ ( اس کے ) قریب ہوتی ہے ۔‘‘ اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے جب بخار اُترتا ( اور انھیں افاقہ ہوتا ) تو وہ اپنی آواز بلند کرتے اور ( مکہ مکرمہ کی یاد میں یہ شعر ) کہتے : «أَلاَ لَیْتَ شِعْرِی ہَلْ أَبِیتَنَّ لَیْلَۃً بِوَادٍ وَحَـوْلِی إِذْخِرٌ وَجَلِیلُ وَہَلْ أَرِدَنْ یَوْمـاً مِیَاہَ مَجِنَّۃٍ وَہَلْ یَبْدُوَنْ لِی شَامَۃٌ وَطَفِیلُ» ’’ سنو ، کاش ! مجھے یہ معلوم ہو جاتا کہ کیا میں ( مکہ کی اس ) وادی میں کوئی رات گزار سکوں گا درحالیکہ میرے اردگرد اذخر اور جلیل ( نامی مکہ مکرمہ کی دو قسم کی گھاس ) ہو ، اور کیا میں کسی دن ( مکہ کے قریب ایک جگہ ) مجنَّہ کے چشموں پر وارد ہو سکوں گا اور کیا میرے لیے ( مکہ کے قریب دو پہاڑ یا دو چشمے ) شامہ اور طفیل ظاہر ہو سکیں گے ۔‘‘ ( الغرض وہ مدینہ کی نسبت مکہ کی خوشگوار آب و ہوا اور پرسکون ماحول کو یاد کرتے ۔ ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : پھر میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ کو اس ( تمام صورتحال ) کی خبر دی تو آپ ﷺ نے ( دعا کرتے ہوئے ) فرمایا :’’ اے اللہ ! مدینہ کو ہمارے لیے اسی طرح محبوب بنا دے جس طرح کہ ہمیں مکہ مکرمہ سے محبت ہے بلکہ اس سے بھی شدید ( محبت عطا فرما ) اور اسے تندرستی والا ( صحت افزا مقام ) بنا ، اور ہمارے لیے اس ( پیارے شہر مدینہ ) کے صاع اور مد ( جیسے ماپنے کے آلوں ) میں برکت نازل فرما ، اور اس کا بخار ( یہاں سے ) منتقل فرما اور اسے جحفہ مقام میں لے جا ۔‘‘

1607

Muwatta Imam Malik #1607

Sahih

[1607] قَالَ مَالِکٌ : وَحَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، أَنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ : وَکَانَ عَامِرُ بْنُ فُہَیْرَۃَ یَقُولُ: قَدْ رَأَیْتُ الْمَوْتَ قَبْلَ ذَوْقِہِ إِنَّ الْجَبَانَ حَتْفُہُ مِنْ فَوْقِہِ

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ ( ان کے والد کے آزاد کردہ غلام ) حضرت عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ ( جو ہجرت نبوی ﷺ میں ہم سفر تھے ) کہا کرتے تھے : «قَدْ رَأَیْتُ الْمَوْتَ قَبْلَ ذَوْقِہِ إِنَّ الْجَبَانَ حَتْفُہُ مِنْ فَوْقِہِ» ’’ یقیناً میں نے تو موت چکھنے سے پہلے ہی موت کو دیکھ لیا ، یقیناً بزدل کی موت اس کے اوپر سے آتی ہے ۔‘‘

1608

Muwatta Imam Malik #1608

Sahih

[1608] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نُعَیْمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْمُجْمِرِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ أَ نَّہُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : عَلَی أَنْقَابِ الْمَدِینَۃِ مَلَائِکَۃٌ، لَا یَدْخُلُہَا الطَّاعُونُ وَلَا الدَّجَّالُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مدینہ کے راستوں پر فرشتے ( متعین ) ہیں ، اس میں نہ طاعون داخل ہو سکتا ہے اور نہ دجال ۔