Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 46 · Chapter 515

متفرق مسائل کی کتاب

مدینہ منورہ کو حَرَم قرار دیے جانے کا بیان

4 hadiths in this chapter

1602

Muwatta Imam Malik #1602

Sahih

[1602] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَمْرٍو مَوْلَی الْمُطَّلِبِ، عَنْ أَ نَسِ بْنِ مَالِکٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ طَلَعَ لَہُ أُحُدٌ فَقَالَ : ہَذَا جَبَلٌ یُحِبُّنَا وَنُحِبُّہُ، اللَّہُمَّ إِنَّ إِبْرَاہِیمَ حَرَّمَ مَکَّۃَ، وَأَنَا أُحَرِّمُ مَا بَیْنَ لَابَتَیْہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک ( کسی سفر سے واپسی پر ) رسول اللہ ﷺ کے سامنے اُحد پہاڑ نمودار ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں ۔ اے اللہ ! بے شک حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا اور یقیناً میں مدینہ کے دو سیاہ پتھروں والے میدانوں ( حرّہ شرقیہ اور حرہ غربیہ ) کے درمیان والی جگہ کو حرم قرار دے رہا ہوں ۔‘‘

1603

Muwatta Imam Malik #1603

Sahih

[1603] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَ نَّہُ کَانَ یَقُولُ : لَوْ رَأَیْتُ الظِّبَائَ بِالْمَدِینَۃِ تَرْتَعُ مَا ذَعَرْتُہَا, قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : مَا بَیْنَ لَابَتَیْہَا حَرَامٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر میں ہرنیوں کو دیکھ لوں کہ وہ مدینہ میں چر رہی ہیں تو میں انھیں نہ بھگاؤں گا ( اور ان کے شکار سے بچوں گا کیونکہ ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا :’’ مدینہ کے دونوں سیاہ پتھروں والے میدانوں کے درمیان کی جگہ حرمت والی ہے ۔‘‘

1604

Muwatta Imam Malik #1604

Sahih

[1604] وَحَدَّثَنِی مَالِکٌ، عَنْ یُونُسَ بْنِ یُوسُفَ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ، عَنْ أبِی أَیُّوبَ الأَنْصَاری : أَ نَّہُ وَجَدَ غِلْمَاناً قَدْ أَلْجَؤُوا ثَعْلَباً إِلَی زَاوِیَۃٍ، فَطَرَدَہُمْ عَنْہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انھوں نے کچھ لڑکوں ( بچوں ) کو دیکھا کہ انھوں نے ایک لومڑ کو ایک کونے کی طرف ( پناہ لینے پر ) مجبور کر رکھا ہے ( اور وہ شکار کرنے کے لیے اسے گھیرے میں لے چکے ہیں ) تو انھوں نے ان ( لڑکوں ) کو اس ( لومڑ ) سے دور بھگا دیا ۔

1605

Muwatta Imam Malik #1605

Zaeef

[1605] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ رَجُلٍ قَالَ : دَخَلَ عَلَیَّ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَ نَا بِالأَسْوَافِ قَدِ اصْطَدْتُ نُہَساً، فَأَخَذَہُ مِنْ یَدِی فَأَرْسَلَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ایک شخص ( شُرحبیل بن سعد رحمہ اللہ ) سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ میرے پاس داخل ہوئے ، اس حال میں کہ میں ( مدینہ کے ایک مقام ) اسواف میں تھا اور میں ’’ نُہس ‘‘ نامی ایک پرندے کا شکار کر چکا تھا ، تو انھوں نے اسے میرے ہاتھ سے لے لیا اور اسے چھوڑ دیا ۔